اقوام متحدہ(این این آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ لیبیا میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے لیبیا کی قیادت اوراس کی ملکیت پر مبنی سیاسی عمل ہی واحد راستہ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل نمائندہ عثمان جدون نے لیبیا کی صورتِ حال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مستحکم، محفوظ اور متحد لیبیا کے لیے پرعزم ہے اور لیبیا کے عوام کے لیے پائیدار امن و خوشحالی کے حصول کی خاطر تعمیری کوششیں جاری رکھے گا۔ لیبیا 2011 میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے سیاسی بحران کا شکار ہے،اس کے نتیجے میں ریاستی ادارے کمزور ہوئے اور اقتدار و قانونی حیثیت کے حوالے سے تنازعات پیدا ہوئے۔گزشتہ ماہ لیبیا کے متحارب سیاسی دھڑوں نے انتخابی کمیشن کے انتظام اور آئندہ دو سال کے اندر انتخابات کرانے کے لیے نئے قواعد پر اتفاق کیا۔ پاکستانی مندوب نے اپنے خطاب میں 30 اگست کے انتخابی اصلاحات کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دو سال کے اندر صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ ریاستی اداروں کو متحد کریں اور ایک متفقہ انتظامی حکومت قائم کریں۔انہوں نے مشرقی اور مغربی فوجی اداروں کے درمیان مذاکرات اور 2026 کے لیے متفقہ اخراجاتی فریم ورک کا بھی خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مالیاتی شفافیت اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم و انتظام کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستانی مندوب نے امریکا سمیت عالمی سطح پر جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے لیبیا میں استحکام، سلامتی اور قومی اتحاد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے لیے بھی پاکستان کی حمایت کی تصدیق کی۔ پاکستانی مندوب نے لیبیا کو ایک برادر ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم لیبیا کی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی اتحاد کی حمایت میں ثابت قدم ہیں۔
بریکنگ نیوز
- وائرل کلپ تنازع، عدم پیشی پر سائبر سیل کی ہنی سنگھ کو آخری وارننگ
- ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف
- پاکستان کے طارق پرویز نے عالمی اسکریبل ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا
- بابر اعظم 32 برس کے ہو گئے،بھائیوںدوستوں کیساتھ کیک کاٹا
- لاہور قلندرز کا زمبابوین کھلاڑیوں کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ
- شائے ہوپ نے گیل کا ریکارڈ توڑ دیا، کئی ریکارڈز برابر کردیئے
- ویرات کوہلی نے لنکڈ اِن پر بھی دھوم مچا دی، لاکھوں فالوورز ہوگئے
- سکول بلڈنگ کیسے بنی اور گری
- حوثی باز نہ ائے مدینہ منورہ پر پھر کروز میزائل حملہ
- ایران پر”مدر آف آل بمز” سے حملے کی امریکی تیاری تہران کی مزاححمت جاری رکھنے کا اعلان
- پشاور:رینگ روڈ سکول میں شہید ہونے والے بچوں کا نماز جنازہ پڑھایا جا رہا ہے ۔
- حکومت کی پاسپورٹ اجرا میں تبدیلی ای پاسپورٹ کی فیس15ہزار کردی
- پارلیمنٹ کے اجلاس میں پشاور سکول واقعہ میںجاں بحق بچوں کیلئے دعائے مغفرت
- بچوں نے خود بھی سکول مالک کو چھت کی خراب حالت بارے آگاہ کیا تھا
- پشاور:دیر کالونی کے علاقہ میں گرنے والی نجی سکول کی چھت کا ملبہ پڑا ،دوسری جانب جاں بحق وزخمی طلبہ وٹیچرز ۔
- لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر کھڑی بی ایم ڈبلیو اور مرسڈیزکے ٹوٹے شیشے دکھائی دے رہے ہیں۔
- اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کررہے ہیں۔
- لندن میں نواز شریف کی گاڑی پر حملہ نقاب پوش 2 گاڑیوں کے شیشے توڑ گئے سابق وزیراعظم کے گھر ایون فیلڈ ہاوس کے باہر گاڑیوں کو توڑنے کا تیسرا واقعہ تحقیقات شروع
- اپوزیشن لیڈر قسم اٹھائیں اپنی سیٹ جیتے ہیں محسن نقوی کا چیلنج
- آئینی عدالت’سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار
