دہلی (آئی این پی)بھارتی کرکٹ سٹار ویرات کوہلی نے پروفیشنل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر ڈیبیو کرتے ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔ ویرات کوہلی کی پروفائل پر صرف48 گھنٹوں کے دوران فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کوہلی نے گزشتہ روز لنکڈ اِن پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بھارتی کھیلوں کے مستقبل، مقامی برانڈز کی ترقی اور کرکٹ سے آگے کاروباری منصوبوں سے متعلق اپنے عزائم کا اظہار کیا۔
ویرات کوہلی نے لنکڈ اِن پر بھی دھوم مچا دی، لاکھوں فالوورز ہوگئے

