پشاور (نیوز ایجنسیاں )پشاور میں پولیس نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے حسن خیل کی پولیس پوسٹ پر حملہ پسپاکردیا جس میں ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق گزشتہ رات حسن خیل کی پولیس پوسٹ سپین میلہ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، حملے میں پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔میاں سعید نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے، جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب پشاور کے گنجان آباد علاقے یکہ توت میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر ایس ایچ او یکہ توت اور بی ڈی ایس اسکواڈ کی بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔ایس پی سٹی پشاور شاہد عدنان اور ایس ایچ او یکہ توت ریاض آفریدی کی نگرانی میں بی ڈی ایس کی ماہر ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 11 کلوگرام وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا۔ترجمان پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقے حافظ آباد میں واقع بند مکان 5 سے 6 ماہ قبل افغان خاندان کو کرائے پر دیا گیا تھا، تعمیری کام کے لیے مکان کھولنے پر مشکوک پریشر ککر پایا گیا، جسے فوری اطلاع پر کامیاب کارروائی میں ناکارہ بنایا گیا۔ دریں اثناء فورسز کے آپریشن میں کوہاٹ پولیس لائنزکا ماسٹر مائنڈ مارا گیا ،کے پی کے پولیس کے مطابق دہشت زاہد گل کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ٹھا ،سی ٹی ڈی لکی مروت اور سییورٹی فورسز کے ایف آر لکی مروت میں مشترکہ کامیاب آپریشن کیا جس میں زاہد گل مارا گیا۔
کانسٹیبل شہید
بریکنگ نیوز
- باجوڑ:ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں شہید ہونے والے باجوڑ کے نوجوان رضوان اللہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
- راولپنڈی،ایم ڈی کیٹ امتحانات کے سوالیہ پیپرزامیدواروںسے واپس لینے کا اقدام غیر قانونی قرار
- سینئر وکیل اقبال دھینگل مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے صدر مقرر
- پنجاب کے میڈیکل کالجز سے افغان طلباء کو نکالنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع
- امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
- ملت ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
- ملتان:نوجوان وینڈر اپنے سٹال پر فروخت کیلئے رکھی مچھلیوں پر تازہ پانی چھڑک رہا ہے۔
- کالاشاہ کاکو سیمنٹ سے لدا ٹرک الٹ گیا ایک شخص جاں بحق، 2شدید زخمی
- انگلینڈ، مردوں میں خودکشی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
- بندرگاہوں پر خدمات کے دائرہ کار میں توسیع سے تجارتی سرگرمیاں بڑھائی جائیں
- کینیڈا اور کشف فائونڈیشن کی 10سالہ شراکت داری مکمل ہونے پرتقریب کے شرکاء کا گروپ فوٹو۔
- ٹرمپ کا ایران کے پیک ایکس ماؤنٹین پت حملے کا عندیہ 1291 حملے 430 حوثی ہلاک جاسوس طیارہ بھی تباہ
- روس کاباغی ارمی افسر اپنے 300 اہلکار قتل کروا کر یوکرینی فوج میں شامل
- سعودی اتحاد کی جانب سے حوثیوں کی طرف سے ینبع کی طرف داغا گیا برسٹک میزائل تباہ کرنے کا منظر۔
- باکو:چین کے وزیر خارجہ وانگ پی اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگسے مصافحہ کر رہے ہیں
- سیاسی رہنما گورنر راج میں حصہ نہ ملنے پر ناراض وفاقی وزراء
- چین سے مسئلہ فلسطین کو صدی کی سب سے بڑی نا انصافی قرار دیدیا
- پاکستان سعودی عرب کئساتھ کھڑاہے شہباز شریف
- اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف سے سعودی سفیر رجع تامل البوغیمی ملاقات کررہے ہیں۔
- اسحق ڈارکی زیر صدارت اجلاس’ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا
