فتح جنگ (بیورو رپورٹ)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 فتح جنگ کو جانے والی شہر کی معروف گلی قاضی عبدالباری والی میں بنے غیر قانونی جمپ عوام کے لیے وبالِ جان بن گئے ہیں۔ موٹر سائیکل پر بچیوں کو سکول لے کر جانے والے افراد اکثر جمپوں کا شکار ہو کر نہ صرف خود زخمی ہو جاتے ہیں بلکہ بچیوں کو بھی شدید چوٹیں آتی ہیں۔خاص طور پر گول گپے بیچنے والے ایک شخص نے اپنے گھر کے قریب اونچا جمپ بنا کر ساتھ پتھر بھی رکھ دیے ہیں جن کی وجہ سے عام شہریوں خصوصاً سکول جانے والی بچیوں اور ان کے والدین کو روزانہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان غیر قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں جن میں زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر بابر حسین نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اور پیرا فورس سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر قانونی جمپوں کو فوری طور پر ختم کرایا جائے اور سڑک کو عوام کے لیے ہموار بنایا جائے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور ایسے غیر قانونی ڈھانچے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔مقامی رہائشیوں اور والدین نے بھی شکایت کی ہے کہ ان جمپوں کی وجہ سے سکول کے وقت رش میں حادثات کا خطرہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ حکام فوری کارروائی کریں تاکہ بچوں اور عام شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
بریکنگ نیوز
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اپلایا میمن ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں۔
- دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا:وزارت خارجہ
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین چین کے یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کے چیئرمین کو یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں۔
- کابینہ ڈویژن نے جولائی تا ستمبر 2026 توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا
- جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان
- دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرسعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم کردیئے گئے
- 32 ممالک کی نمائندگی کرنیوالے وفد کا ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
- جی 6 ایچ 9 اتوار بازار بند غریبوں اور چھوٹے تاجروں پر معاشی دباو بڑھنے کا خدشہ
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
- ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹ کم کرنے سے زرمبادلہ پر دبائو کم ہوگا:چودھری سرور
- گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت اور معاشی منظرنامے کی مضبوطی سے بیرونی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا
- سامان لوڈنگ کے دوران پیسوں کے تنازع پر مزدور نے ڈرائیور کو چاقو مار کر زخمی کر دیا
- غزہ پر اسرائیلی قبضہ ختم ازاد فلسطین کیلئے ناقابل تنسیخ مدت کی جائے پاکستان
- حسن ابدال :ہزاروں افراد کو پینے کا پانی فراہم کرنیوالا دوہفتوں سے بند واٹرفلٹریشن پلانٹ تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑارہا ہے ۔
- اینٹی کرپشن کی عملے نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سب انسپیکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
- کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے خصوصی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے:مطالبہ
- غربت اور صحت کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے:پی ایم اے
- راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار،3 کلو سے زائد چرس برآمد
- خیبرپختونخوا: خستہ حال سکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم
- آراے بازار پولیس کی کارروائی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کالز کرنے والے دو بھائی گرفتار
