راولپنڈی(سٹی رپورٹر)آراے بازار پولیس کی کارروائی، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کالز کرنے والے دو بھائی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کالز کرنے والے دو بھائیوں کو گرفتارکرلیا، دونوں نے تشدد اور چوری کی بوگس کالز کیں، دریافت پر دونوں کا آپس میں مکان کی تقسیم کا تنازعہ پایا گیا، کالرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا،ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھاکہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 شہریوں کے لیے ایک سہولت ہے،غلط استعمال پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
