لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی کور کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے ایک اہم مرکزی رہنما نے لانگ مارچ کی ناکامی کی ذمہ داری سہیل آفریدی پر عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے مارچ کے منصوبے سے پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کو لاعلم رکھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک بیشتر ارکان نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار محمود اچکزئی کو ٹھہرایا جبکہ وزیراعلی کے مردان سے وزیراعلی ہاؤس پشاور منتقل ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔اجلاس کے دوران ایک رہنما نے سوال اٹھایا کہ سہیل آفریدی مردان سے وزیراعلی ہاس کیوں گئے؟ اس پر پارٹی کے ایک مرکزی رہنما نے جواب دیا کہ لوگوں کی تعداد کم ہونے کے باعث وزیراعلی نے مردان میں قیام نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیرسٹر سیف کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی اور کمیٹی کے ایک رکن نے تجویز دی کہ بیرسٹر سیف کو دوبارہ فعال کیا جائے۔پی ٹی آئی نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آج رات دوبارہ کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں پارٹی کی آئندہ حکمت عملی اور حالیہ سیاسی سرگرمیوں کا جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی پارٹی کے اندرونی معاملات پر میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔
اندرونی کہانی

