لاہور(خبریں ڈیجیٹل) یورپی ملک البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں وزیراعظم ایڈی راما کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان مسلسل پانچویں روز بھی شدید جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پہلی مرتبہ ربڑ کی گولیاں چلائیں، جبکہ واٹر کینن، آنسو گیس اور مرچوں کے اسپرے کا بھی استعمال کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق منگل سے جاری مظاہروں میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔ مظاہرین یونیورسٹیوں کی صورت حال اور بھاری تعلیمی فیسوں پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم ایڈی راما سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مظاہرین نے پولیس پر پتھر، دھاتی اشیا، آتش گیر بوتلیں اور آتش بازی کے آلات پھینکے۔
فرانس کے بعد البانیہ میں بھی پر تشدد مظاہرے مظاہرین کا وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ

