راولپنڈی (این این آئی)سہہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں (آج)منگل کو پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی ، میچ پاکستانی ٹائم کے مطابق ایک بجے شروع ہوگا ، پاکستان نے گزشتہ روز سری لنکا کو 37رنز سے شکست دی تھی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی سیریز کا آغاز ہوچکا ہے اور افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی تھی ۔ سیریز کا دوسرا میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان (آج)منگل کو کھیلا جائیگا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا ۔
