گوجرخان(بیورو رپورٹ)گیارہویں جماعت کے طالب علم ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش،نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے والے پولیس اہلکار سمیت تین افراد خلاف کارروائی، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کے احکامات پر مندرہ پولیس کی پھرتیاں، فوری طور پر مقدمہ درج کرلیا۔ درخواست گزار کے مطابق پانچ روز تک مسلسل تھانہ اور چوکی چکر لگانے باوجود درخواست کو ای ٹیگ نہ کیا گیا۔ سکھو مندرہ سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار کے مطابق بیٹا گوجرخان کالج گیارہویں جماعت کا طالب علم ہے۔ اسکا احسن قریشی سکنہ چورہ کے ساتھ پتنگوں اور ڈور کے سلسلے میں رابطہ ہوا۔احسن قریشی سکھو آیا اور بیٹے کو موٹر سائیکل پر پڑی گاں لے گئے کہ وہاں پر پتنگیں اور ڈور موجود ہیں۔ وہاں پہنچے تو احسن کا بھائی محسن قریشی موجود تھا دونوں بھائی اسکو موٹر سائیکل پر بٹھا کر چکوال موڑ کسی جگہ کمرے میں زبردستی لے گئے۔ جہاں کمرے میں پولیس یونیفارم بھی لٹکے ہوئے تھے۔دونوں نے ملکر نازیبا ویڈیو بنائی اور جسم کے مختلف حصوں کو ٹچ کرتے رہے۔ دونوں بھائیوں نے دھمکی دی کہ ہمارے بلانے پر نہ آئے تو ویڈیو وائرل کردیں گے،کافی دیر کمرے میں محبوس رکھنے بعد محسن بیٹے کو سکھو اتار گیا۔ دونوں بھائی بیٹے کو سکرین شاٹ بھیج کر مختلف مقامات پر ملنے کے لیے بلاتے رہے۔ اسی دوران انہوں نے ریحان ظفر سکنہ سکھو کو سکرین شاٹ بھیجے جو میرے بیٹے کو بلیک میل کرتے ہوئے گندی خواہش کرتے ہوئے یقین دلاتا کہ میری بات مانو گے تو احسن اور محسن سے بھی تمھاری ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ کروا دوں گا۔ بات نہ ماننے پر اسکو شیئر کردوں گا۔ درخواست گزار کے مطابق مذکورہ تینوں اشخاص نے ایک باقاعدہ اور منظم گینگ بنا رکھا ہے۔جنہوں نے کم عمر بیٹے کو حبس بے جا میں رکھ کر نازیبا ویڈیو بنائی اور اسکو بلیک میل کرتے رہے۔ درخواست گزار مطابق مندرہ پولیس نے پانچ روز تک مسلسل تھانے اور چوکی کے چکر لگانے باوجود درخواست کو ای ٹیگ تک نہ کیا۔ ادھر ذرائع کے مطابق معاملہ راولپنڈی پولیس کے سنئیر حکام ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ملک طارق محبوب کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے مندرہ پولیس کو فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ اعلی حکام کی جانب سے نوٹس لینے پر مندرہ پولیس میں کھلبلی مچ گئی، ذرائع کے مطابق مندرہ پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے مدعی کو ازخود اطلاع دی کہ آپ کی درخواست پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
