راولپنڈی(سٹی رپورٹر) تھانہ بنی پولیس کی کارروائی،چند روز قبل معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وار کر کے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وار کر کے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا، ملزم وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، تھانہ بنی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے ملزم کو گرفتار کر لیا،ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
