راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،7 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کر تے ہوئے7 افراد کو حراست میں لے کر 7لیٹر شراب
اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ وارث خان، چکلالہ، مورگاہ، صدر واہ اور جاتلی کے علاقوں میں کی گئیں،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
