سامعہ خان نے کہا کہ دسمبر میں بالکل کلیئر ہوجائے گا کہ پاکستان کی سیاست کس روڈ میپ پر چڑھنے جارہی ہے۔ دنیا کس ڈائریکشن میں جارہی ہے۔ ایک سوال پرکہ کیا عوام کو بھی ریلیف ملے گا تو انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عوام کو بھی ریلیف ملنے جارہا ہے۔ مجھے اس وقت صدر زرداری کا ستارہ گردش میں لگ رہا ہے۔ جون 2026سے جون 2028تک پاکستان میں صنعت کار’ سرمایہ کاری آنے کی امید ہے۔ سعودی عرب کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں دھماکے ہمارے لئے بہت بڑی انڈی کیشن ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ نیوورلڈ آرڈر بنے گا اب تو نورا کشتی چل رہی ہے امن کی بات ہورہی ہے۔ مستقبل میں مجھے چین پاور فل لگ رہا ہے وہ سپر پاور کے طور پر ابھرے گا جبکہ امریکہ کا ڈائون فال شروع ہوچکا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان پر میری بہت زیادہ پیش گوئیاں تھیں جس میں اللہ نے میری عزت رکھی۔ جب ان پر کتاب لکھی گئی تو ان کا ستارہ بہت سٹرانگ تھا۔ جب ان پر کتاب لکھی گئی تو اس وقت میں نے کہا تھا کہ ان کا ستارہ بہت سٹرانگ ہے ان پر دس کتابیں بھی لکھی جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مریم نواز کے سوال پر کہ کیا مریم نواز پاکستان کی دوسری خاتون وزیراعظم بن سکتی ہیں پر کہا کہ ان کا سیاسی ستارہ سٹرانگ نہیں ہے ویک ہے جب سیاسی ستارہ سٹرانگ نہ ہو تو وہ آسانی سے آپ کو آنسولیٹڈ کردے گا۔ سامیہ خان کا تفصیلی انٹرویو خبریں ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں جمعہ کو ملاحظہ فرمائیں۔
سامعہ خان

