کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت مندسے رکن بلوچستان اسمبلی اور مشیر کھیل مینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید کو نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق صوبائی مشیر کھیل کے بھائی کے مبینہ اغوا کا واقعہ مند کے علاقے بلوچ آباد میں پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے اورنگزیب مجید کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔حکام نے بتایا کہ واقعے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔مند میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے ہمراہ مشیر کھیل مینا مجید کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی۔صوبائی وزیر داخلہ نے ملاقات کے دوران مینا مجید سے ان کے بھائی کے اغوا کے واقعے سے متعلق تفصیلات اور معلومات حاصل کیں۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے مینا مجید کو حوصلہ دیا اور ان کے بھائی کی جلد اور محفوظ بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے اور ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔
اغوائ
بریکنگ نیوز
- IG پنجاب عبدالکریم کا دورہ سرگودھا،RPO اورڈی پی اوز کا استقبال
- یکم جنوری 2027 بجلی مہنگی قیمت 27.31 روپے یونٹ ہو جائےگئی ایل پی جی 500 روپے کلو فروخت
- اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف سے وزیر صحت سید مصطفی کمال ملاقات کر رہے ہیں۔
- ایران جوہری ہتھیار بنانے کے مطالبات زور پکڑ گے
- برطانیہ کا سعودی عرب میں لڑاکا طیارے تعینات کر نے کا اعلان
- وزیر اعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی برامدات 6 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
- مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- فیلڈ مارشل تہران پہنچ گئے شاندار استقبال ایرانی اعلی حکام سے ملاقاتیں اہم اموار پر بات چیت
- نواز شریف کی ایون فیلڈ سے روانگی کارکنوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں
- پنجاب کی دیہات کی ترقی کیلئے ویلج کمیٹی بنانے کا فیصلہ وزیراعلی مریم نواز نے منظوری دے دی
- شام میں انتشار پھیلانے کی کوشش ترک صدر کا اسرائیل کو انتباہ
- KPKگورنر راج ایمرجنسی کیخلاف درخواستیں اٹارنی جنرل کو نوٹس جواب طلب
- امریکا نے مشرقِ وسطی میں 23 بار رجیم چینج میں حصہ ڈالا؛ خصوصی ایلچی نے بھانڈا پھوڑ دیا
- سمندر میں امریکی جہاز کی موجودگی پر چین برہم’دراندازی قرار دیکر نگرانی کے لئے دستے روانہ
- صدر ٹرمپ کا نومبر کے مڈٹرم الیکشن سے پہلے ایران پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں، وائٹ ہائوس
- فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایرانی صدرمسعود پزشکیان’ باقر قالیباف اورمحسن رضائی سے ملاقات کررہے ہیں۔
- نظام میں بہتری کیلیئے ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگریز محمد اورنگزیب
- گاڑی سے حملے کا شکار ہونے والی آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی
- عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر معین ریاض کیخلاف ہتک عزت مقدمہ جیت لیا
- پاکستان اور امریکا کیلئے ٹیکنالوجی میں تعاون انتخاب نہیں، ضرورت ہے: رضوان سعید شیخ
