اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)حکومت نے رواں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی، جولائی سے ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 1514 ارب روپے قرض حاصل کیا، جبکہ صرف ستمبر 2026 میں 1037 ارب روپے قرض لیا گیا۔ وزارت اقتصادی امور کی دستاویزات کے مطابق ستمبر 2025 کے مقابلے میں ستمبر 2026 کے دوران تقریبا 913 ارب روپے زیادہ قرض حاصل کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق ستمبر کے دوران حکومت نے 3 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کیے، جن میں سے 1.75 ارب ڈالر کے بانڈز پر شرح منافع 7.5 فیصد جبکہ باقی 1.25 ارب ڈالر کے بانڈز پر شرح منافع 7.9 فیصد ہے۔ ان بانڈز کی مدت 2036 میں مکمل ہوگی۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق 3 ارب ڈالر کے بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم بجٹ سپورٹ کے لیے استعمال کی جا سکے گی، جبکہ اس کی ایگزیکیوٹنگ ایجنسی وزارت خزانہ ہے۔ مقامی کرنسی میں تبدیل کرنے پر اس رقم کی مالیت تقریبا 818 ارب روپے بنتی ہے۔ بانڈز کے علاوہ حکومت نے نان پراجیکٹ فنڈنگ، جس میں بجٹ سپورٹ اور مختصر مدت کے قرضے شامل ہیں، کی مد میں 17 ارب روپے قرض حاصل کیا۔ دستاویزات کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران حکومت کو مجموعی طور پر 5 ارب 44 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے اور گرانٹس موصول ہوئے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والے ایک ارب 81 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں یہ رقم 3 ارب 63 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔ حکومت نے پہلی سہ ماہی کے دوران عالمی کمرشل بینک سے 30 کروڑ ڈالر کی میڈیم ٹرم قرض سہولت بھی حاصل کی۔ وزارت اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ اس عرصے میں 94 کروڑ 27 لاکھ ڈالر مالیت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔
قرض
بریکنگ نیوز
- سکیورٹی وجوہات، عراق نے ایران سے ملحق شیب بارڈر کراسنگ بند کر دی
- ایل پی جی کی قیمت میںحالیہ اضافے سے گھریلو صارفین متاثر ہو رہے ہیں عمران فاروقی،عرفان کھوکھر
- لاہور:ایک کاریگر اپنی دکان میں بیٹھ کر بیگ کی مرمت کرنے میں مصروف ہے۔
- جنوبی کوریا’ جاپان کی امریکا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں خطے میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں:شمالی کوریا
- محکمہ صحت پنجاب کا جعلی ادویات سے متعلق دوبارہ الرٹ جاری
- ایران کی اہم قیادت کو ختم کر دیا گیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ
- پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اضاخیل گندم گودام سے فلور ملز کو غیر معیاری گندم کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- غزہ: اسرائیلی فضائی حملے’ میاں بیوی’ نوجوان سمیت 4فلسطینی شہید
- ٹی سی ایل کی منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی میں عالمی قیادت مزید مستحکم
- بارکوڈ سکینرز میں سکیورٹی خامیاں، گوداموں کے نظام پر سائبر حملوں کا خدشہ
- روس کے اعلیٰ سطحی وفد کا ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
- سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسرز ایسوسی ایشن کے بذریعہ ای ووٹنگ نتائج کا اعلان
- لاہور میں گرانفروشی کا راج سرکاری نرخ نامے ٹھس سبزی پھلوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور
- سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گیا فی تولہ ریٹ 4 لاکھ 29 ہزار 500 روپے بررقرار
- پارلیمانی سیکرٹری عاصم منیر میکن جام پور میں مستحق خواتین میں جانور تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران
- چین ‘سمندر سے نیا سیٹلائٹ خلا میں روانہ
- لائیوسٹاک سیکٹر کا استحکام، پنجاب کی معاشی خودکفالت کا ضامن، عاصم میکن
- میر رضا کیس: والد کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع
- پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان
