Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
    • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
    • کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
    • ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
    • چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
    • لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
    • فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
    • پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
    • خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
    • بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
    • صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
    • کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
    • آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
    • این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
    • پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
    • لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
    • ایک ہی خاندان کی 3 نسلوں کے 28افراد حافظِ قرآن بن گئے
    • گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1507 ٹریفک حادثات 704 افراد شدیدزخمی 24
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چین میں7 شدت کا زلزلہ 16 افارد ہلاک 65 زخمی 413آفٹر شاکس ریکارڈ

    By Khabrain Newsاکتوبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بیجنگ، لہاسہ ، تائیوان، کوئٹہ ( نیوز ایجنسیاں) چین میں 7.0شدت کے زلزلے سے تباہی، 16افراد ہلاک 65زخمی ہوگئے ۔ زلزلے کے بعد  413آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے ، متاثرہ علاقے میں عمارتوں اور دیگر ڈھانچوں کے لیے مزید خطرہ
    پیدا ہوگیا۔ ادھر سال کا طاقتور ترین سمندری طوفان ”چامپی” تائیوان سے ٹکرا گیا ، جاپان کی جانب بڑھنے لگا جس کے باعث 1000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ سکول، دفاتر اور سٹاک ایکسچینج کو بندکردیا گیا۔ چین کے جنوب مغربی علاقے تبت میں 22اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 10:33پر 7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں آخری اطلاعات آنے تک 16 افراد ہلاک اور 65زخمی ہوچکے تھے۔زلزلے کے بعد علاقے میں 413 آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے۔ زلزلے کے بعد ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے اور لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، چین کے علاقے تبت میں 7شدت کے زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 65ہوگئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز شمالی تبت کے ایک کم آبادی والے، اونچائی والے علاقے میں ناگکو سے 191کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں تھا ، اور اس کی گہرائی 18کلومیٹر تھی۔ ناگکو تبت کے دارالحکومت لہاسا کے شمال میں 300 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر ہے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس)نے ایکس پر کہا کہ زلزلہ 20:03:43 IST پر 173 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ ژنہوا نے اس سے قبل کہا تھا کہ علاقے میں سطح-II کے زلزلے کی تباہی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ردعمل کیا گیا ہے۔چینی میڈیا نے پورے علاقے میں ہونے والے وسیع نقصان کو بھی بیان کیا۔ مکانات منہدم ہو گئے، امدادی ٹیمیں رات بھر کام کرتی رہیں، ٹرانسپورٹ روابط منقطع ہو گئے اور ہنگامی سامان کو علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔دریں اثناء بلوچستان کے علاقے دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔دالبندین میں زلزلے کی شدت5.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15 کلومیٹر مشرق میں تھا جبکہ گہرائی 53 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ادھر سمندری طوفان ”چامپی”کے تائیوان سے ٹکرانے اور جاپان کے جنوبی علاقوں کی طرف بڑھنے کے باعث مشرقی ایشیا بھر میں نظامِ زندگی شدید متاثر ہو گیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق مشرقی ایشیا میں سال کے طاقتور ترین سمندری طوفانوں کے تائیوان کی طرف بڑھنے کے ساتھ ہی علاقے میں شدید الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ہزاروں مسافر پروازوں کی منسوخی سے متاثر ہوئے ہیں۔ طوفان کے پیشِ نظر تائیوان میں اسکول، دفاتر اور اسٹاک ایکسچینج بند کر دیے گئے ہیں جبکہ جاپان اور تائیوان میں 1,000 سے زائد ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تائیوان میں تیز ہواں اور مٹی کے تودے گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 94 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔طوفان کی آمد کے پیشِ نظر تائیوان کے 22 اضلاع اور شہروں میں سے تقریبا تمام علاقوں میں جمعے کے روز تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر معطل کر دیے گئے ہیں۔تائیوان کے سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن کے مطابق طوفان کا 320 کلومیٹر پر محیط دائرہ اثر جمعے کے روز تائیوان کے زیادہ تر حصے پر محیط رہے گا۔ دارالحکومت تائی پے کے بعض علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 200 ملی میٹر سے زائد بارش ہو چکی ہے، جبکہ شمالی اور شمال مشرقی پہاڑی علاقوں میں 900 ملی میٹر تک بارش اور بوفورٹ سکیل کے آخری درجے (12 ویں لیول) کی طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔تائیوان میں جمعے کے روز طے شدہ تمام 262 اندرونِ ملک پروازیں اور 660 سے زائد بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریلوے، فیری سروسز اور اہم ہائی ویز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔جاپان میں بھی طوفان چامپی کے شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جاپان ایئرویز نے اوکی ناوا کے میئاکو اور اشی گاکی ایئرپورٹس کے علاوہ تائی پے کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں ، جس کے باعث 11,000 سے زائد مسافر متاثر ہوئے ہیں۔چینی محکمہ موسمیات نے طوفان کے لیے 4 درجاتی نظام میں سے سب سے نچلے درجے کا بلیو الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ رکھنے والے صوبے ژجیانگ کے ساحلی علاقوں کے لیے دوسرا بڑا یعنی اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ طوفان کے ہفتے کے اختتام پر شنگھائی سمیت مشرقی ساحلی خطے سے گزرنے کی توقع ہے جہاں 50 تا 80 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق طوفان چامپی فی الوقت شمال مغرب کی جانب تائیوان کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں جمعے اور ہفتے کی رات تک اس کا زور رہے گا۔ ہفتے کی دوپہر تک یہ چین کے ساحل سے ہٹ کر جاپان کے جنوبی اور مشرقی حصوں اور جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو کی طرف مڑ جائے گا۔سائنسدانوں کے مطابق یہ سال حالیہ عرصے کے سب سے زیادہ متحرک طوفانی سیزنز میں سے ایک بن رہا ہے۔ جاپان میں رواں سال کا یہ 30 واں طوفان ہے، جو 2013 کے بعد ایک ریکارڈ ہے۔
    زلزلہ

    Khabrain News

      Keep Reading

      ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی

      اوباما مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کیلئے سرگرم

      عرب ملکوں کی سعودی ایئرپورٹ اور آئل فیلڈ پر حوثیوں کے مہلک حملوں کی مذمت

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.