تیرانا/ایتھنز (نیوز ایجنسیاں)فرانس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یونان اور البانیہ میں بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ پولیس اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 10 ہزار سے زیادہ طلبہ، سکول کے بچوں، اساتذہ اور ملازمین نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دارالحکومت ایتھنز اور دیگر یونانی شہروں کی سڑکوں پر مارچ کیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ دارالحکومت ایتھنز میں تقریبا 5 ہزار افراد جمع ہوئے، ملک کے دوسرے بڑے شہر تھیسالونیکی میں مزید 3 ہزار افراد اکٹھے ہوئے۔ ایتھنز کے قریب ایک بلدیہ میں کام کرنے والی پچاس سالہ ملازمہ ماریا نے پارلیمنٹ کے سامنے واقع سنتاگما سکوائر کی طرف جانے والے ایک مارچ میں شرکت کے دوران بات کرتے ہوئے کہا تعلیم کا معیار انتہائی پست ہے، سکولوں میں عملے کی کمی ہے اور سکولوں کی عمارتیں خستہ حال ہیں۔سیکنڈری لیول کے طلبہ اور اساتذہ بنیادی ڈھانچے اور عملے کی کمی پر احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ مظاہرین تعلیم کے شعبے پر عوامی اخراجات میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سیکنڈری سکول ٹیچرز یونین کے مطابق سکولوں میں 15 ہزار اساتذہ کی کمی ہے۔درجنوں طلبہ نے ایتھنز اور تھیسالونیکی میں خیمے لگا لیے ۔ ایسے وقت میں جب یونان کا پڑوسی ملک البانیہ میں بھی مظاہرے جاری ہیں، پبلک سیکٹر کے ملازمین کی یونین ادیدی صبح کے وقت کام بند کرنے کا اعلان کرنے کے بعد طلبہ کے احتجاج میں شامل ہو گئی ہے۔
مہنگائی
بریکنگ نیوز
- لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
- پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
- کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
- ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
- چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
- لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
- فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
- پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
- خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
- صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
- آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
- کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
- آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
- این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
- پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
- لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
- ایک ہی خاندان کی 3 نسلوں کے 28افراد حافظِ قرآن بن گئے
- گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1507 ٹریفک حادثات 704 افراد شدیدزخمی 24
