چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے خیبر پختونخوا کے موجودہ حالات کے پیش نظر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنید اکبر خان بدستور صوبائی صدر رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنید اکبر کی عدم موجودگی میں سینیٹر نورالحق قادری پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے اور آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں گے۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر خان اس دوران تمام تنظیمی امور کی مجموعی نگرانی کریں گے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پارٹی کے موجودہ تنظیمی ڈھانچے میں تاحکم ثانی کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی.
بیرسٹرگوہر کا خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے تنظیمی امور پر اہم نوٹیفکیشن جاری

