جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے پولیس کی جانب سے جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کے خلاف غیر اعلانیہ کریک ڈاؤن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سے زائد یوسی چیئرمینوں اور کونسلروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور اپنے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے تصدیق کی کہ پورے کراچی سے جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمینوں اور کونسلروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تھانوں سے کال کر کے ہمارے منتخب نمائندوں کو بلایا جا رہا ہے اور حراست میں لیے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی بھر میں جماعت اسلامی کے خلاف پولیس نے غیر اعلانیہ کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، اطلاعات آرہی ہیں کہ کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں، یہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کی جانب سے ترقیاتی کاموں کو روکنے کی سازش ہے، فارم 47 کی پیداوار شہر کی ترقی سے ناخوش ہیں۔ جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
کراچی میں جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 سے زائد بلدیاتی نمائندے گرفتار

