بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ انجلی اروڑا ایک تقریب میں مختصر پرفارمنس کے باعث تنازع کا شکار ہوگئی ہیں۔ کانپور میں تقریب منعقد کرنے والے منتظمین نے اداکارہ کو ایک کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے سروپ نگر پولیس اسٹیشن سے بھی رجوع کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین کا الزام ہے کہ انجلی اروڑا نے معاہدے کے تحت 45 منٹ پرفارم کرنا تھا، تاہم انہوں نے صرف 12 منٹ اسٹیج پر گزارے اور پھر تقریب سے روانہ ہوگئیں۔ منتظمین نے اپنے نوٹس میں مبینہ مالی نقصان کے ساتھ اپنی سماجی اور پیشہ ورانہ ساکھ کو پہنچنے والے نقصان اور ذہنی اذیت کے ازالے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
کچا بادام‘ کی گلوکارہ انجلی اروڑا کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس

