لاہور( این این آئی)ملک میں الیکٹرک بائیکس کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے 90 روز یں ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا،الیکٹرک بائیک خریدنے والے شہریوں کو 80 ہزار روپیسبسڈی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ نے الیکٹرک بائیکس کی تیاری اور فراہمی کے لئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے لئے200 بیچز بنائے جائیں گے، ہر بیچ میں 500 بائیکس شامل ہوں گی۔کمپنیوں کا انتخاب مسابقتی بولی کے ذریعے کیا جائے گاجبکہ منصوبے میں مقامی صنعت کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی جائے گی،الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے لئے درخواستیں 3 نومبر 2026، صبح 11 بجے تک پی پی آر اے کے ای پورٹل پر جمع کرائی جاسکتی ہیں۔درخواست کے ساتھ پانچ ہزار روپے ناقابلِ واپسی فیس جمع کرانا ہوگی،ای ڈی بی کے مطابق پہلے سے اہل قرار دی گئی کمپنیوں کو دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔
