Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو وسط نومبر میں لانگ مارچ ہو گا حافظ نعیم
    • پولیس ڈکیٹیاں چوریاں روکنے میں ناکام شہری لاکھوں کی نقدی زیورات گاڑیوں سے محروم
    • پنجاب کے سکولوں میں 1600ہیڈ ماسٹرز بھرتی کرنے کی تجویز زیر غور
    • دورانِ ڈکیتی قتل کرنے والے مجرمان کی پھانسی ،عمر قید کیخلاف اپیل خارج
    • ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
    • دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
    • لاہور :ڈرائیور کی گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار
    • بیوی اور چچی کو آگ لگانے والے مجرم کی سزائے موت برقرار
    • سونے کی قیمتوں میں کمی
    • آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پرآ گیا
    • برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
    • سابق آرمی چیف جنرل (ر)عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے
    • تہران اجلاس کا بڑا مقصد سعودی عرب کے حالات تھے، معاہدے کے تحت ہم پر بھی سعودیہ کا دفاع لازم ہے: خواجہ آصف
    • لولا دا سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب، بولسونارو کو شکست دیدی
    • افغانستان طالبان رجیم کیخلاف حملوں میں شدت 10 سے زائد اہلکار ہلاک
    • فرانس میں احتجاجی تنظیموں کا مہنگائی کیخلاف 5 نومبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان
    • KP میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ
    • اسحاق ڈار سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کی ملاقات
    • فتنہ الہندوستان کا پروپیگنڈا بے نقاب گوادر میں معمولات زندگی رواں دواں
    • کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ آج منایا جائیگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چودھری حنیف جٹ مخلص’ عوامی رہنما’ کمی محسوس کی جائیگی:وزیراعظم

    By Khabrain Newsاکتوبر 27, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چیچہ وطنی (نمائندہ خبریں، تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ رہنما اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ مرحوم کی وفات پر تعزیت کیلئے چیچہ وطنی میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ آمد،مرحوم کے بھائی چوہدری محمد طفیل جٹ اور دیگر اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،وزیر اعظم شہباز شریف خصوصی طور پر تعزیت کے لیے چیچہ وطنی میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچے، اس موقع پر انہوں نے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد طفیل جٹ، چوہدری محمد شریف جٹ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد ارشد جٹ، چوہدری محمد اسد حنیف جٹ سے ملاقات کی اور چوہدری محمد حنیف جٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، وزیر اعظم نے چوہدری محمد حنیف جٹ مرحوم کی پارٹی اور علاقے کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مخلص، وفادار اور عوامی رہنما تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی،اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ،وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڈ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ،مسلم لیگ (ن) کے دیگر مقامی قائدین اور معززین علاقہ بھی موجود تھے، چوہدری محمد طفیل جٹ نے دکھ کی اس گھڑی میں آمد پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی سابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری محمد منیر ازہر مرحوم کی وفات پر تعزیت کیلئے چیچہ وطنی میں ان کی رہائش گاہ ڈیرہ چوہدری منیر ازہر آمد، جہاں پر انہوں نے مرحوم کے بیٹے چوہدری شاہد منیر ازہر ، چوہدری ساجد منیر ازہراور بھائی چوہدری سلیم گھک سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاوزیر اعظم نے چوہدری محمد منیر ازہر مرحوم کو پارٹی خدمات کیلئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم ہمارے پرانے اور وفادارساتھی تھے ان کی پارٹی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ،وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ،مسلم لیگ (ن) کے دیگر مقامی قائدین اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو وسط نومبر میں لانگ مارچ ہو گا حافظ نعیم

      پنجاب کے سکولوں میں 1600ہیڈ ماسٹرز بھرتی کرنے کی تجویز زیر غور

      دورانِ ڈکیتی قتل کرنے والے مجرمان کی پھانسی ،عمر قید کیخلاف اپیل خارج

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.