Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو وسط نومبر میں لانگ مارچ ہو گا حافظ نعیم
    • پولیس ڈکیٹیاں چوریاں روکنے میں ناکام شہری لاکھوں کی نقدی زیورات گاڑیوں سے محروم
    • پنجاب کے سکولوں میں 1600ہیڈ ماسٹرز بھرتی کرنے کی تجویز زیر غور
    • دورانِ ڈکیتی قتل کرنے والے مجرمان کی پھانسی ،عمر قید کیخلاف اپیل خارج
    • ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
    • دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
    • لاہور :ڈرائیور کی گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار
    • بیوی اور چچی کو آگ لگانے والے مجرم کی سزائے موت برقرار
    • سونے کی قیمتوں میں کمی
    • آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پرآ گیا
    • برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
    • سابق آرمی چیف جنرل (ر)عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے
    • تہران اجلاس کا بڑا مقصد سعودی عرب کے حالات تھے، معاہدے کے تحت ہم پر بھی سعودیہ کا دفاع لازم ہے: خواجہ آصف
    • لولا دا سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب، بولسونارو کو شکست دیدی
    • افغانستان طالبان رجیم کیخلاف حملوں میں شدت 10 سے زائد اہلکار ہلاک
    • فرانس میں احتجاجی تنظیموں کا مہنگائی کیخلاف 5 نومبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان
    • KP میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ
    • اسحاق ڈار سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کی ملاقات
    • فتنہ الہندوستان کا پروپیگنڈا بے نقاب گوادر میں معمولات زندگی رواں دواں
    • کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ آج منایا جائیگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیتن یاہو الیکشن سے قبل ایران پر حملے کیلئے بے چین’ ٹرمپ کا انکار

    By Khabrain Newsاکتوبر 27, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور ( ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے مبینہ طور پر انتخابات سے پہلے ایران پر مشترکہ حملے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قائل کرنے کی کوشش کی تاہم ٹرمپ نے فوری کارروائی کی منظوری نہیں دی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے یہ دعویٰ اپنی خصوصی رپورٹ میں امریکی اور اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل گزشتہ ہفتے سے امریکا پر زور دے رہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کی حمایت کرے اور ضرورت پڑنے پر مشترکہ کارروائی میں بھی حصہ لے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور اعلیٰ امریکی حکام نے اسرائیل کو انتظار کرنے کا کہا اور یہ اشارہ بھی دیا کہ مستقبل قریب میں ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے خلاف بڑے حملوں کے منصوبے تیار کر رکھے ہیں اور صدر کی منظوری ملنے پر 96گھنٹوں کے اندر کارروائی شروع کرسکتی ہے۔امریکا کے ایرانی اہداف میں فوجی تنصیبات، جوہری مراکز اور اہم بنیادی ڈھانچہ شامل ہوسکتے ہیں تاہم ابھی یہ صرف منصوبہ بندی ہے، حملے کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔اسرائیل میں آج الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور نیتن یاہو اپنی کمزور پوزیشن کے باعث خواہش رکھتے ہیں کہ انتخابات سے قبل اگر ایران پر حملہ کردیا جائے توانہیں ہمدردی کی بنیاد پر ووٹ مل سکتے ہیں۔تاہم اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے اس تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر انتخابات سے پہلے حملے کے ارادے اور فوجی قیادت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔اسرائیلی فوج نے بھی کہا کہ اس کی توجہ الیکشن کی سیکیورٹی ذمہ داریوں پر ہے اور اس سے منسوب دیگر قیاس آرائیاں گمراہ کن ہیں۔امریکا کی جانب سے سی این این کی اس رپورٹ پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا البتہ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔ادھر نیتن یاہو کے الیکشن سے قبل ایران پر حملے کے منصوبہ پر موساد چیف اور سینئر افسران میں ٹھن گئی۔اسرائیلی اخبار ہاریتز کے مطابق موساد کے سربراہ گوفمین اپنے وزیراعظم نیتن یاہو کے الیکشن سے قبل ایران پر حملے کے حق میں ہیں لیکن خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ حکام نے اس کی مخالفت کی۔اسرائیلی اخبار نے نام ظاہر نہ کرنے والے سینئر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ موساد کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایران پر فوری حملے کے وقت اور اس کے اسرائیلی انتخابات پر ممکنہ اثرات کے بارے میں تحفظات ظاہر کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بعض حکام نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا سیاسی مفادات کو قومی سلامتی کے معاملات کے ساتھ ملایا جارہا ہے۔موساد کے سربراہ رومن گوفمین اس سے قبل نیتن یاہو کے فوجی سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وزیراعظم نے انھیں رواں سال جون میں موساد کا سربراہ مقرر کیا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی وزیر دفاع نے اس نوعیت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا۔
    نیتن یاہو

    Khabrain News

      Keep Reading

      افغانستان طالبان رجیم کیخلاف حملوں میں شدت 10 سے زائد اہلکار ہلاک

      فرانس میں احتجاجی تنظیموں کا مہنگائی کیخلاف 5 نومبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان

      تہران: چار ملکی اجلاس میں فیلڈمارشل سیدعاصم منیر ،محسن رضائی ،خالد بن سلمان ،ابراہیم قالن کا گروپ فوٹو۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.