کراچی (این این آئی) شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 11ـC میں بجلی کی طویل بندش پر علاقہ مکینوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ 25 روز بعد پانی کی فراہمی بحال ہوئی تو عین اسی وقت بجلی بند کردی گئی، جس سے پہلے ہی مشکلات کا شکار شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق وہ پانی کی فراہمی کے انتظار میں رات گئے تک جاگتے رہے تاہم جیسے ہی پانی آیا، بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ رہائشیوں نے صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بنیادی سہولتوں کے حصول میں مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ نارتھ کراچی کے رہائشیوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب کئی ہفتوں تک پانی دستیاب نہیں ہوتا اور دوسری جانب پانی ملنے پر بجلی کی بندش شہریوں کے لیے مزید اذیت کا باعث بن رہی ہے۔
بریکنگ نیوز
- مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے غیرآئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی تسلط کے خلاف27 اکتوبر یوم سیاہ
- بحریہ ٹان فیز 7 میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار
- منشیات سپلائر مجرم شاہ نواز کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا
- جوڈیشنل مجسٹریٹ میانوالی افشاں سدرہ کا جرآت مندانہ فیصلہ
- ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر حل کیلئے احکامات جاری کیے
- پنجاب کے عوام کو انصاف نہ ملے تو بولنا بنتا ہے: محمد صفدر
- اسلام آباد:کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ،ڈی آئی جی مسرور عالم لاچی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ایک پولیس افسر کو شیلڈ دے رہے ہیں۔
- مری ، کیری حادثہ، سات خواتین اور بچیوںکی ہلاکت پر سی ٹی او کا افسوس کا اظہار
- بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ کی نیو ٹان اور ویسٹریج پولیس ٹیم پر فائرنگ
- وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے سید ضیغم عباس اور سردار حسن علی کی ملاقات
- پنجاب میں کل سے بارشوں کے طاقتور سلسلے کی پیشگوئی
- کہوٹہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- فیصل آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی کو پیرودھائی پولیس نے بازیاب کر لیا
- جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور بڑھتے اخراجات عالمی معاشی نمو کیلئے خطرہ، سروے
- راولپنڈی، 4 افرادگرفتار، 10 لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- شہر کی شاہراہوں پر دنداسہ بیچنے کی آڑ میں چوہے مار گولیوں کی فروخت کا غیر قانونی جان لیوا دھندہ عروج پر
- راولپنڈی پولیس کی وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں 2 گینگز کے 6 ملزمان گرفتار
- پاک چین سائنسی تعاون فروغ کیلئے نسٹ میں دو روزہ سمپوزیم کا آغاز
- کینسٹونمنٹ ایگزیکٹو عرفین زبیر کی خصوصی نگرانی میں انکی پوری برانچ کلینیس ڈرائیور میں بھرپور حصہ لے کر تلسہ روڈ اور دیگر مقامات کی سفائی جاری ہے ۔
- اٹک :پولیس کے اہلکاران ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے ۔
