لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو انکوائری نوٹس بھیجنے پر ڈی جی انٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ڈی جی اینٹی کرپشن نے توہین عدالت نوٹس کا جواب دے دیا ڈی جی نے ان تمام افسران کے نام پیش کر دیئے جنہوں نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی تھی عدالت نے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی جسٹس عبہر گل خان نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے ذمہ دار ڈائریکٹران کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر رکھی تھی عدالت نے ڈی جی سے استفسار کیا کہ کیا حکم امتناعی سے قبل مقدمہ درج کیا عدالت کے حکم امتناعی کے ارڈر کو چیلنج کیا ڈی جی عدالت کو آگاہ کیا کہ 13 اپریل کو عدالت نے درخواست نمٹا دی تھی محمد خان بھٹی نے 2023 میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی درخواست میں موقف تھا کہ عدالت عالیہ نے درخواست گزار کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیاعدالتی حکم کے باوجود انٹی کرپشن حکام ہراساں کررہے ہیں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے درخوقست میں استدعا تھی کہ عدالت ڈی جی انٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے
