Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے غیرآئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی تسلط کے خلاف27 اکتوبر یوم سیاہ
    • بحریہ ٹان فیز 7 میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار
    • منشیات سپلائر مجرم شاہ نواز کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا
    • جوڈیشنل مجسٹریٹ میانوالی افشاں سدرہ کا جرآت مندانہ فیصلہ
    • ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر حل کیلئے احکامات جاری کیے
    • پنجاب کے عوام کو انصاف نہ ملے تو بولنا بنتا ہے: محمد صفدر
    • اسلام آباد:کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ،ڈی آئی جی مسرور عالم لاچی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ایک پولیس افسر کو شیلڈ دے رہے ہیں۔
    • مری ، کیری حادثہ، سات خواتین اور بچیوںکی ہلاکت پر سی ٹی او کا افسوس کا اظہار
    • بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ کی نیو ٹان اور ویسٹریج پولیس ٹیم پر فائرنگ
    • وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے سید ضیغم عباس اور سردار حسن علی کی ملاقات
    • پنجاب میں کل سے بارشوں کے طاقتور سلسلے کی پیشگوئی
    • کہوٹہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • فیصل آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی کو پیرودھائی پولیس نے بازیاب کر لیا
    • جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور بڑھتے اخراجات عالمی معاشی نمو کیلئے خطرہ، سروے
    • راولپنڈی، 4 افرادگرفتار، 10 لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • شہر کی شاہراہوں پر دنداسہ بیچنے کی آڑ میں چوہے مار گولیوں کی فروخت کا غیر قانونی جان لیوا دھندہ عروج پر
    • راولپنڈی پولیس کی وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں 2 گینگز کے 6 ملزمان گرفتار
    • پاک چین سائنسی تعاون فروغ کیلئے نسٹ میں دو روزہ سمپوزیم کا آغاز
    • کینسٹونمنٹ ایگزیکٹو عرفین زبیر کی خصوصی نگرانی میں انکی پوری برانچ کلینیس ڈرائیور میں بھرپور حصہ لے کر تلسہ روڈ اور دیگر مقامات کی سفائی جاری ہے ۔
    • اٹک :پولیس کے اہلکاران ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان اور ترکمانستان کا دینی تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    By Khabrain Newsاکتوبر 27, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی )ترکمانستان کے چیف امام اور سابق مفتی اعظم عزت مآب یالکپ ہوجاگلیوو نے وفد کے ہمراہ وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا دورہ کیا، جہاں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مذہبی تعلیم، قرآنی علوم اور دینی شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ترکمانستان میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے اور دوطرفہ اشتراک کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔معزز مہمان کے ہمراہ ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف، فرسٹ سیکرٹری بیرام یازوو وفد میں شامل تھے جبکہ وزارتِ مذہبی امور کے شعبہ دعو و زیارات کے جوائنٹ سیکرٹری شہباز مصطفی، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر شاہد الرحمن مارتھ بھی موجود تھے۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان پہلے ہی ثقافتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مذہبی تعلیم کے شعبے میں باہمی اشتراک دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عصری تعلیمی اداروں میں یونیورسٹی کی سطح تک دینی و قرآنی علوم کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ پاکستانی علما اور مذہبی اسکالرز دنیا کے نامور تعلیمی و تحقیقی اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ابرار احمد مرزا نے کہا کہ پاکستان کو دینی تعلیم، قرآنی علوم اور مذہبی تحقیق کے شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل ہے، جس سے ترکمانستان میں مذہبی علوم کی ترویج کے لیے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی و مذہبی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جو باہمی روابط میں مزید فروغ کا ذریعہ بنیں گے۔اس موقع پر ترکمانستان کے چیف امام اور سابق مفتی اعظم یالکپ ہوجاگلیوو نے کہا کہ ان کے دور پاکستان کا بنیادی مقصد ملک میں رائج دینی تعلیم کے نظام، نصاب اور تدریسی طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکمانستان میں بنیادی اسلامی عقائد، فقہ اور تفسیر کی تعلیم کے فروغ کے لیے پاکستان کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔چیف امام نے بتایا کہ ترکمانستان کے نئے شہر میں 30 ہزار نمازیوں کی گنجائش رکھنے والی ارکاداگ روحی مسجد کی تعمیر جاری ہے۔ اس مسجد کے ساتھ دینی تعلیم کے لیے ایک مدرسہ بھی قائم کیا جائے گا، جہاں اسلامی تعلیمات کے فروغ اور دینی علوم کی تدریس کا اہتمام کیا جائے گا۔ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ مذہبی تعلیم کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید منظم اور مثر بنایا جائے تاکہ دینی علوم، تدریسی تجربات اور علمی روابط کے تبادلے کے ذریعے باہمی تعلقات کو نئی جہت دی جا سکے۔#

    Khabrain News

      Keep Reading

      بحریہ ٹان فیز 7 میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

      منشیات سپلائر مجرم شاہ نواز کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا

      جوڈیشنل مجسٹریٹ میانوالی افشاں سدرہ کا جرآت مندانہ فیصلہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.