گوجرخان(بیورو رپورٹ)جیولرز اینڈ زرگر گروپ پاکستان کی تقریب سے مقررین کا خطاب، برادری کے اتحاد، مستحق خاندانوں کی معاونت اور فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور، الحاج شاہد محمد صراف، حاجی محمد حامد، حاجی محمد جاوید، حاجی عبدالمجید، شہزادہ خان، سید ندیم عباس بخاری، حاجی راجہ اقبال (صدر راجپوت جیولرز اینڈ زرگر گروپ گوجرخان)، جنرل سیکرٹری راجہ عقیل صراف راجپوت جیولرز اینڈ زرگر گروپ گوجرخان)صدر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان راجہ اقبال، راجہ جواد (صدر مرکزی انجمن تاجران گوجرخان) اور صحافی چوہدری فرزند علی کا خطاب، سید ندیم عباس بخاری نے دعا کرائی۔گوجرخان (نمائندہ خصوصی) آل پنجاب راجپوت جیولرز اینڈ زرگر گروپ پاکستان کے نو منتخب صدر الحاج شاہد محمد صراف اور مرکزی و صوبائی باڈی کے اعزاز میں سٹی پیلس گوجرخان میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام مرزا راحیل،خان احمد شاہ، علی قریشی، اختر خان،کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ۖ پیش کی گئی۔ اس موقع پر الحاج شاہد محمد صراف، حاجی محمد حامد، حاجی محمد جاوید، حاجی عبدالمجید، شہزادہ خان، سید ندیم عباس بخاری، حاجی راجہ اقبال، صدر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان راجہ اقبال، صدر مرکزی انجمن تاجران گوجرخان راجہ جواد اور چوہدری فرزند علی نے خطاب کیا۔ الحاج شاہد محمد صراف نے اپنے خطاب میں تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص عشائیے کا اہتمام کرنے والوں کی محبت، خلوص اور مہمان نوازی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آل پنجاب راجپوت جیولرز اینڈ زرگر گروپ کی صدارت ان کے لیے اعزاز کے ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے، جسے وہ پوری دیانت داری، خلوص اور محنت کے ساتھ نبھانے کی کوشش کریں گے۔ ان کی اولین ترجیح صراف برادری کو متحد کرنا، مستحق خاندانوں کی مشکلات میں ان کا ساتھ دینا، غریب طلبہ کی تعلیم میں معاونت کرنا اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں بہت سے خاندان مشکلات سے دوچار ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ تنظیم کے عہدیداران اور ارکان اپنے غریب عزیزوں، دوست احباب اور ہم پیشہ زرگر برادری سے تعلق رکھنے والے مستحق افراد کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔ تنظیم کا مقصد محض نام یا عہدوں تک محدود رہنا نہیں بلکہ ایسا مثر پلیٹ فارم بننا ہے جو ضرورت مند افراد کے لیے حقیقی سہارا ثابت ہو۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں کو وسعت دینے، مستحق خاندانوں کی مالی معاونت اور غریب بچوں کی تعلیم کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی، جبکہ تنظیم کا دائرہ کار پنجاب سے بڑھا کر دیگر شہروں اور صوبوں تک پھیلانے کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔ حاجی محمد حامد نے الحاج شاہد محمد صراف کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں تنظیم کی سرگرمیوں کو مزید وسعت ملے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام عہدیداران باہمی تعاون سے برادری کے اتحاد اور فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔ حاجی محمد جاوید نے کہا کہ راجپوت جیولرز اینڈ زرگر گروپ برادری کے اتحاد اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی قیادت میں مستحق افراد کی مدد اور برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہییں۔ حاجی عبدالمجید نے الحاج شاہد محمد صراف کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد، اخوت اور خدمت کے جذبے سے تنظیم کو مزید فعال بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے برادری کی فلاح و بہبود کے لیے تمام عہدیداران کے مشترکہ کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ شہزادہ خان نے کہا کہ الحاج شاہد محمد صراف کا ماضی عوام کے سامنے ہے اور انہوں نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت اور ضرورت مند افراد کی مدد کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شاہد محمد صراف اپنی نئی ذمہ داری کے تحت بھی اسی جذب خدمت کے ساتھ صراف برادری اور مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔ سید ندیم عباس بخاری نے الحاج شاہد محمد صراف کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کو برادری کے اتحاد اور مستحق خاندانوں کی معاونت کے لیے مزید مثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ حاجی راجہ اقبال، صدر راجپوت جیولرز اینڈ زرگر گروپ گوجرخان نے کہا کہ الحاج شاہد محمد صراف کی قیادت تنظیم کے لیے خوش آئند اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحق عزیزوں، دوست احباب اور ہم پیشہ زرگر برادری کی مدد کرنا تنظیم کی اہم ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ راجہ اقبال، صدر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان نے کہا کہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے مستحق افراد کی مدد اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جانی چاہییں۔ راجہ جواد، صدر مرکزی انجمن تاجران گوجرخان نے کہا کہ کسی بھی تنظیم کے قیام کا بنیادی مقصد معاشرے کے پسے ہوئے اور محروم طبقے کی مدد اور ان کے مسائل کا حل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی خیر کے کاموں میں برکت عطا فرماتا ہے، اس لیے مستحق خاندانوں کی مدد، غریب طلبہ کی تعلیم اور ضرورت مند افراد کی فلاح و بہبود کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ چوہدری فرزند علی نے کہا کہ الحاج شاہد محمد صراف فلاحی، سماجی اور کاروباری حلقوں میں ایک معتبر نام ہیں اور امید ہے کہ وہ بطور صدر بھی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ تقریب میں نائب صدر عزیز الرحمن، سماجی شخصیت و سابق وائس چیئرمین بلدیہ راجہ بشارت، راجہ ساجد یوسف، کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ، ملک عامر وزیر، ملک جاوید اقبال، شہزادہ ارباب، راجہ اسد محمود، عامر قریشی، مرزا ندیم، محبوب جٹ، ازرم قیام، گلاب خان، اویس صراف، ذیشان سونیا سمیت صراف برادری، تاجروں، صحافیوں اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر سید ندیم عباس بخاری نے ملک و قوم کی سلامتی، برادری کے اتحاد اور تنظیم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔
