راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے ضلع کچہری میں پریکٹس کرنے والے جعلی وکیل کو پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے مذکورہ وکیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا بار ایسوسی نے شبہ کی بنا پر افتخار احمد نامی وکیل کے خلاف پڑتال کی جس میں اس کی جعلسازی ثابت ہو گئی کہ مذکورہ وکیل مبینہ طور پر جعلی وکیل کے طور پر پریکٹس کر رہا تھا اور مختلف عدالتوں میں پیش ہوتا رہا تاہم بار کی ایگزیکٹو باڈی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا بار ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جعلی وکلا کے خلاف یہ کاروائیاں جاری رہیں گی وکلا کے مقدس پیشے کی عزت، وقار اور ساکھ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
