Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے غیرآئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی تسلط کے خلاف27 اکتوبر یوم سیاہ
    • بحریہ ٹان فیز 7 میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار
    • منشیات سپلائر مجرم شاہ نواز کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا
    • جوڈیشنل مجسٹریٹ میانوالی افشاں سدرہ کا جرآت مندانہ فیصلہ
    • ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر حل کیلئے احکامات جاری کیے
    • پنجاب کے عوام کو انصاف نہ ملے تو بولنا بنتا ہے: محمد صفدر
    • اسلام آباد:کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ،ڈی آئی جی مسرور عالم لاچی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ایک پولیس افسر کو شیلڈ دے رہے ہیں۔
    • مری ، کیری حادثہ، سات خواتین اور بچیوںکی ہلاکت پر سی ٹی او کا افسوس کا اظہار
    • بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ کی نیو ٹان اور ویسٹریج پولیس ٹیم پر فائرنگ
    • وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے سید ضیغم عباس اور سردار حسن علی کی ملاقات
    • پنجاب میں کل سے بارشوں کے طاقتور سلسلے کی پیشگوئی
    • کہوٹہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • فیصل آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی کو پیرودھائی پولیس نے بازیاب کر لیا
    • جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور بڑھتے اخراجات عالمی معاشی نمو کیلئے خطرہ، سروے
    • راولپنڈی، 4 افرادگرفتار، 10 لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • شہر کی شاہراہوں پر دنداسہ بیچنے کی آڑ میں چوہے مار گولیوں کی فروخت کا غیر قانونی جان لیوا دھندہ عروج پر
    • راولپنڈی پولیس کی وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں 2 گینگز کے 6 ملزمان گرفتار
    • پاک چین سائنسی تعاون فروغ کیلئے نسٹ میں دو روزہ سمپوزیم کا آغاز
    • کینسٹونمنٹ ایگزیکٹو عرفین زبیر کی خصوصی نگرانی میں انکی پوری برانچ کلینیس ڈرائیور میں بھرپور حصہ لے کر تلسہ روڈ اور دیگر مقامات کی سفائی جاری ہے ۔
    • اٹک :پولیس کے اہلکاران ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک چین سائنسی تعاون فروغ کیلئے نسٹ میں دو روزہ سمپوزیم کا آغاز

    By Khabrain Newsاکتوبر 27, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ)میں پاک چین سائنسی تعاون اور مشترکہ تحقیق کے فروغ کے لیے دو روزہ سمپوزیم SinoPak BioConnect 2026 کا انعقاد ہو رہا ہے۔ سمپوزیم کا مقصد بائیومیٹیریلز، بایومیڈیکل ٹیکنالوجیز اور متعلقہ شعبوں میں مشترکہ تحقیقی منصوبوں، علمی تبادلے اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینا ہے۔نسٹ کے اسکول آف کیمیکل اینڈ میٹریلز انجینئرنگ کے مرکز برائے تحقیق برائے سرفیس انجینئرنگ کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس سمپوزیم میں پاکستان اکیڈمی آف سائنسز اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز بھی شریکِ تعاون ہیں۔ اس میں سائنس دان، ماہرینِ تعلیم، محققین اور طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ سمپوزیم کے ذریعے مشترکہ تحقیقی تجاویز اور فنڈنگ کے حصول، علمی اشاعتوں، اعلی تعلیم و تحقیق میں مشترکہ تربیت اور پاکستانی و چینی محققین کے تبادلے کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل سیکریٹری علی بہادر قاضی نے موسمیاتی تبدیلی، آفات سے نمٹنے، انجینئرنگ اور بحری علوم کے شعبوں میں پاکستان اور چین کے جاری مشترکہ تحقیقی کام کو اجاگر کیا۔ انہوں نے CoRiSE-NUST کے لیے وزارت کی معاونت کا ذکر کرتے ہوئے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے میں سائنسی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔چینی وفد کے سربراہ پروفیسر ڈونگ چیو نے کہا کہ دیرپا سائنسی شراکت داریوں کے لیے دونوں ممالک کے عوام اور محققین کے درمیان براہِ راست روابط اہم ہیں۔ انہوں نے سمپوزیم کو باہمی تبادلے اور مستقبل میں مشترکہ تحقیق کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا۔اس موقع پر نسٹ کے پرو ریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر عثمان حسن نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی میں غیر معمولی صلاحیت موجود ہے اور ملک کی 60 فیصد سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے نسٹ کو ملک بھر سے باصلاحیت نوجوانوں کو یکجا کرنے والی قومی جامعہ قرار دیتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کو چین کی سائنسی مہارت سے منسلک کرنے کے لیے مشترکہ تحقیق اور تعلیمی تبادلے کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔کورائز کی قیادت ڈاکٹر عثمان لیاقت کر رہے ہیں، جو نسٹ کے اسکول آف کیمیکل اینڈ میٹریلز انجینئرنگ میں شعب میٹریلز انجینئرنگ کے سربراہ بھی ہیں۔ یہ مرکز جدید میٹریلز کے شعبے میں تحقیق اور جدت کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بحریہ ٹان فیز 7 میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

      منشیات سپلائر مجرم شاہ نواز کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا

      جوڈیشنل مجسٹریٹ میانوالی افشاں سدرہ کا جرآت مندانہ فیصلہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.