راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں، 2 گینگز کے 6 ملزمان گرفتار،2 مسروقہ موٹرسائیکل، 4 موبائل فون، نقدی اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے چار رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 2 مسروقہ موٹر سائیکل، 2 موبائل فون، نقدی اور اسلحہ برآمد کیا،وارث خان پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 2 موبائل فون، رقم اور اسلحہ برآمد کیا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
