چکوال(بیورورپورٹ)شہر کی شاہراہوں پر دنداسہ بیچنے کی آڑ میں چوہے مار گولیوں کی فروخت کا غیر قانونی جان لیوا دھندہ عروج پر، چوہے مار گولیوں کے خود کشی اور دیگر غیر انسانی استعمال کے خدشات بڑھنے لگے ، انتظامیہ شہر کے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور گلی محلوں میں چوہے مار گولیاں فروخت کرنے والے دھندے کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے ، سنجیدہ عوامی حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ چوہے مار گولیاں چوہوں کو مارنے کے لئے استعمال تو ہوتی ہی ہیں لیکن اگر اس کو خود کشی جیسے قبیح فعل یا دیگر غیر انسانی معاملے میں مقررہ مقدار سے زیادہ استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ، اس لیے اس چلتے پھرتے جان لیوا کاروبار کو قانون کے دائرہ کار میں لانے کے لئے ضروری اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ کسی خطرناک جان لیوا حادثے سے بچا جا سکے۔
