راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 04 افراد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کی، آر اے بازار پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 02 بوتل شراب برآمد کی، مندرہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
