نمل( نمائندہ خبریں ) جوڈیشنل مجسٹریٹ میانوالی محترمہ افشاں سدرہ صاحبہ کا دانش مندانہ اور جرآت مندانہ فیصلہ تھانہ چکڑالہ کے مشہور مقدمہ 25/21 میں تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا مختلف نوعیت کے 3 الگ الگ مقدمات زیر
سماعت تھے صلح کی بنیاد پر جوڈیشنل مجسٹریٹ محترمہ افشاں سدرہ صاحبہ نے تمام مقدمات سے تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا یہ فیصلہ چکڑالہ میانوالی میں امن و امان کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے یہ دشمنیاں 100 سال سے مختلف خاندانوں و برادریوں کے درمیان چل رہی تھیں ایسے فیصلے تاریخ میں ہمیشہ سہنری حروف سے لکھے جاتے ہیں یہ کیسز کئی سالوں سے مختلف ججز کے پاس زیر سماعت رہے ہیں لیکن انکے فیصلے نہ ہوسکے کیونکہ معاملات بہت ہی سنگین تھے جنکا نتیجہ ہمیشہ کسی نہ کسی طرح لڑائی جھگڑے پر نکلتا تھا اور یوں ایک نیا کیس اور دشمنی کا سلسلہ شروع ہوجاتا تھا موجودہ جج محترمہ افشاں سدرہ صاحبہ نے تمام حالات کا جائزہ لیا اور ایک ایسا فیصلہ دیا جسکی وجہ سے ہمیشہ کیلئے یہ دشمنیاں ختم ہوگئی ہیں ججز آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں لیکن اچھے اور عوام دوست فیصلے سنانے والے ججز ہمیشہ یاد رہتے ہیں یہ فیصلہ بھی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مقدمے کی پیروی میانوالی کے معروف و سینئر قانون دان ملک شہریار اعوان ایڈووکیٹ نے کی
