راولپنڈی (سٹی رپورٹر)معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم شاہ نواز کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم شاہ نواز کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ جاتلی پولیس نے دسمبر 2025 میں گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،
