نیویارک(آئی این پی ) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطی کا کوئی بھی ملک دوسرے کیقیمت پر دیرپا سلامتی حاصل نہیں کر سکتا، خطے کو ایک نئے سکیورٹی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ یہ بات اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطی میں ایسے نئے سکیورٹی نظام کی ضرورت ہے جس میں خطے کے ممالک اور عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ خطے کے مستقبل کا فیصلہ بیرونی عناصر کی جانب سے مسلط کردہ جنگوں کے لامتناہی سلسلے کے بجائے وہاں کے ممالک اور عوام کو کرنا چاہیے۔
مشرقِ وسطی کا کوئی ملک دوسرے کی قیمت پر دیرپا سلامتی حاصل نہیں کر سکتا :انتونیو گوتیرس

