Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کا پاک کالونی میں مشترکہ آپریشن، 2 مبینہ بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار
    • کراچی واٹر کارپوریشن میں پیشگی آڈٹ کے بغیر چیک جاری ہونے کا انکشاف
    • نئی آٹو پالیسی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 85 ارب کے سیلز ٹیکس ریلیف کی امید
    • پنجاب حکومت کا پنشنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ
    • پیپلزپارٹی اور اقلیتوں کے مابین قدرتی اتحاد ہے:حسن مرتضیٰ
    • مریم نشاط کالونی کینٹ میں ن لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ ممبر شپ اسناد تقسیم کر رہے ہیں۔
    • روس ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط
    • خیبرپختونخوا؛ پبی میں کھمبوں سے 11 ہزار وولٹ لائن تار چوری، علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا
    • برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا
    • حکومت کا 90روز میں 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہمی کا منصوبہ
    • گوجرانوالا پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک
    • سکھرمیں ایل پی جی ٹینکر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
    • سردار ظہور اقبال ‘سید قمر رضا کے ہمراہ احسان الحق باجوہ سے ملاقات کرتے ہوئے۔
    • سیلاب سے تحفظ کے منصوبوں پر آئندہ 10 سال میں 18ارب ڈالر خرچ کرنیکا منصوبہ
    • ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مثر اقدامات کیے جائیں، فیصل کریم
    • سموگ سے غریب طبقہ زیادہ متاثر ، امیر افراد حفاظتی اقدامات کر سکتے ہیں: مصدق ملک
    • تعمیراتی شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت اصلاحات لا رہی ہے:احد چیمہ
    • سونا پرانے ریٹ پر برقرار فی تولہ قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 647 روپے پر ٹھر گئی
    • پیرس: پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر خصوصی تقریب۔
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قومی اسمبلی نے 27اکتوبر یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

    By Khabrain Newsاکتوبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) قومی اسمبلی نے 27اکتوبر یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی جبکہ کراچی میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شرحِ سود کے خاتمے سے متعلق توجہ دلا نوٹسز کے علاوہ متعدد اہم بلوں کی منظوری بھی دیدی گئی۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر چیئرمین کشمیر کمیٹی قاسم نون نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے متعلق قرارداد مشترکہ طور پر پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ قرارداد میں 27اکتوبر 1947 کو بھارتی جارحیت کا سیاہ ترین دن قرار دیا گیا اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دینے پر زور دیا گیا۔ایوان نے کشمیریوں کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تقریباً گزشتہ 80سال سے کشمیری عوام پر ظلم کر رہا ہے، ہزاروں افراد کو اب تک شہید کیا جا چکا ہے، تقریبا 7 ہزار کشمیریوں کو جیل میں شہید کیا گیا، کشمیری اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔ اجلاس میں کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی خراب کارکردگی سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سید امین الحق نے توجہ دلائو نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کا شمار ان کمپنیوں میں ہوتا جسے عوام میں نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، کے الیکٹرک ایک مافیا کے طور پر کام کرہا ہے۔ڈپٹی سپیکر نے معاملہ توانائی کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔پی ٹی آئی کی رکن شاندانہ گلزار نے انسداد زنا بالجبر تفتیش اور سماعت مقدمہ بل 2024 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔وزیر قانون نے بل کی مخالفت کر دی اور کہا کہ نیشنل پولیس بیورو میں نظام پہلے سے موجود ہے، زنا بالجبر سے متعلق تمام کیسز کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم موجود ہے، بل کو مزید غور و خوض کیلئے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔علاوہ ازیں، جمیعت علمائے اسلام (ف ) کی رکن نعیمہ کشور نے ملک میں شرحِ سود کی موجودہ سطح سے متعلق توجہ دلا نوٹس پیش کرتے ہوئے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔اس موقع پر پارلیمانی رپورٹرز اور صحافیوں نے نجی میڈیا ہاسز کی جانب سے صحافیوں کو وقت پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے نہ صرف قومی اسمبلی سے واک آئوٹ کیا بلکہ اجلاس کی کوریج روکنے کے بعد پریس گیلری بھی خالی کردی۔
    قومی اسمبلی

    Khabrain News

      Keep Reading

      کراچی، رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کا پاک کالونی میں مشترکہ آپریشن، 2 مبینہ بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار

      کراچی واٹر کارپوریشن میں پیشگی آڈٹ کے بغیر چیک جاری ہونے کا انکشاف

      نئی آٹو پالیسی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 85 ارب کے سیلز ٹیکس ریلیف کی امید

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.