لاہور( این این آئی) وزیر اقلیتی امور پنجاب و چیئرمین پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی انہیں خوش آمدید کہتی ہیں۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پاکستان کو امن، خوبصورتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کا گلدستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں مسلمان، ہندو، سکھ اور مسیحی برابر کے شہری ہیں۔وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے وزیراعلی بھگونت مان سمیت بھارتی پنجاب اسمبلی کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کرتارپور صاحب سمیت پاکستان میں دیگر مذاہب کے مقدس مقامات کی زیارت اور مذہبی آزادی کا مشاہدہ کرنے کی بھی پیشکش کی۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو پاکستان آنے کی دعوت

