Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نئی آٹو پالیسی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 85 ارب کے سیلز ٹیکس ریلیف کی امید
    • پنجاب حکومت کا پنشنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ
    • پیپلزپارٹی اور اقلیتوں کے مابین قدرتی اتحاد ہے:حسن مرتضیٰ
    • مریم نشاط کالونی کینٹ میں ن لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ ممبر شپ اسناد تقسیم کر رہے ہیں۔
    • روس ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط
    • خیبرپختونخوا؛ پبی میں کھمبوں سے 11 ہزار وولٹ لائن تار چوری، علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا
    • برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا
    • حکومت کا 90روز میں 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہمی کا منصوبہ
    • گوجرانوالا پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک
    • سکھرمیں ایل پی جی ٹینکر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
    • سردار ظہور اقبال ‘سید قمر رضا کے ہمراہ احسان الحق باجوہ سے ملاقات کرتے ہوئے۔
    • سیلاب سے تحفظ کے منصوبوں پر آئندہ 10 سال میں 18ارب ڈالر خرچ کرنیکا منصوبہ
    • ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مثر اقدامات کیے جائیں، فیصل کریم
    • سموگ سے غریب طبقہ زیادہ متاثر ، امیر افراد حفاظتی اقدامات کر سکتے ہیں: مصدق ملک
    • تعمیراتی شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت اصلاحات لا رہی ہے:احد چیمہ
    • سونا پرانے ریٹ پر برقرار فی تولہ قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 647 روپے پر ٹھر گئی
    • پیرس: پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر خصوصی تقریب۔
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • اینیمیشن تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے:مراد علی شاہ
    • افغان طالبان رجیم کی انسانیت دشمنی قرینے کی پیوندکاری پر پابندی لگا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    24گھنٹوں میں 1276 حملے حوثی کمانڈر و ہلاک اہلکار ہلاک سعودی اتحاد نے3میزائل 4 ڈرون حملے ناکام بنا دیئے

    By Khabrain Newsاکتوبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ریاض،صنعا،واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں ) سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے مشرقی علاقے کی طرف داغے گئے 3 بیلسٹکمیزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق جنوبی علاقے کی طرف بھیجے گئے 4ڈرونز کو بھی تباہ کر دیا۔اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں میزائلوں کے ممکنہ اہداف، کسی جانی نقصان یا املاک کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ادھر سعودی حکام نے مشرقی علاقے اور خرج میں ممکنہ حملے کے جاری الرٹ واپس لے لئے ۔ علاوہ ازیں یمنی افواج کے ترجمان ماجد النزیلی نے کہا ہے کہ گزشتہ24گھنٹے میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر1276حملے کیے گئے، حوثی ملیشیا کے 382کمانڈروں اور اہلکاروں کو ہدف بنایا گیا۔یمنی افواج کے ترجمان نے بتایا کہ ایک بکتر بند گاڑی سمیت حوثیوں کی 141گاڑیاں تباہ کر دیں، حملوں میں حوثیوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، دفاعی تنصیبات اور کمک کو نشانہ بنایا گیا۔ماجد النزیلی کے مطابق تعز شہر میں متعدد پہاڑیوں اور اہم مقامات پر پوزیشن مضبوط بنا لی، تعز، الجوف، مارب اور البیضا کے محاذوں پر کارروائیاں جاری ہیں، المخا شہر میں حوثیوں کے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری کردیا۔ریاض میں امریکی سفارت خانے کے مطابق غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے سکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر سعودی عرب میں تعینات امریکی حکومت کے غیر ہنگامی عملے اور سرکاری ملازمین کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔امریکی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں ہوائی اڈوں پر ممکنہ حملوں، فضائی حدود بند ہونے، پروازوں کی منسوخی اور سفری نظام میں خلل کے خدشات موجود ہیں۔ روانگی سے قبل اپنی پرواز کی تصدیق متعلقہ ایئرلائن اور ہوائی اڈے سے براہِ راست کریں۔دریں اثناء سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے نمائندوں نے تہران کا دورہ کیا اور اعلی ایرانی حکام سے ملاقاتیں کیں۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کا بیان میں کہنا ہے کہ ورہ علاقائی اور عالمی سطح پر مکالمے اور امن کے فروغ کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، کوششوں کا مقصد موجودہ بحران کے فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنا، مذاکرات اور سفارتی حل کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب قطر اور پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
    حوثی ہلاک

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      روس ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط

      پیرس: پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر خصوصی تقریب۔

      ایران جنگ میں پھنسے ٹرمپ کی توجہ یوکرین سے ہٹ گئی، پیوٹن

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.