لاہور(این این آئی)لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال مزید خراب ہوگئی، شہر ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح تک پہنچ گیا ہے۔عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی 238 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پنجاب ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ میں صبح 6 بجے یہ سطح 285 تک پہنچ گئی۔آئی کیو ایئر کی عالمی درجہ بندی کے مطابق بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی 214 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے، ویتنام کا شہر ہنوئی 188 کے ساتھ تیسرے اور عراق کا شہر بغداد 169 کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی 166 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔پنجاب ایئر کوالٹی انڈیکس کی
