لاہور(انٹرویو:خبریں ڈیجیٹل) ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر مہر اکرم المعروف کالا پہلوان نے کہا کہ پہلوانی ہماری ثقافت اور روایت کا حصہ ہے۔ بچوں کو پہلوانی کی طرف لانا چاہیے، انہیں ورزش کروانی چاہئے۔ مہر اکرم پہلوان نے کہا کہ دیکھئے، گاما پہلوان جیسے بڑے ناموں نے ہماری پہلوانی کو دنیا بھر میں مشہور کیا۔ لیکن بڑے پہلوانوں کے انتقال کے بعد پہلوانی کی سرگرمیاں کم ہوتی گئیں اور اکھاڑے بند ہونے لگے۔میں نے دوبارہ پہلوانی کو فروغ دینے اور اکھاڑوں کو آباد کرنے کی کوشش کی۔ بڑے بڑے دنگل منعقد کروائے اور بچوں کو اس کھیل کی طرف لانے کے لیے کام کیا۔لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بچوں کو پہلوانی کی تربیت دی جا رہی ہے۔ میری کوشش ہے کہ نوجوان غلط سرگرمیوں سے دور رہیں اور کھیلوں میں حصہ لیں۔ جب بچے ورزش کریں گے، اکھاڑوں میں آئیں گے اور مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہوں گے تو وہ برے کاموں سے بھی دور رہیں گے۔مہر اکرم پہلوان نے کہا کہدیکھیے، میرے شاگرد محنت تو بہت کرتے ہیں، لیکن سب کے حالات ایک جیسے نہیں ہیں۔ کچھ بچوں کو اچھی خوراک مل جاتی ہے، جبکہ کچھ کے لیے یہ مشکل ہوتا ہے۔میری خواہش ہے کہ بچوں کو اچھی خوراک فراہم کی جائے۔ اگر بچے اچھی خوراک کھائیں گے، باقاعدگی سے ورزش کریں گے تو ان کی صحت اور طاقت بہتر ہوگی۔ اللہ تعالیٰ کسی کو محتاج نہ کرے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ غریب بچوں کے لیے پہلوان بننا آسان نہیں۔مہر اکرم پہلوان نے کہا کہ یہ بہت اچھا سوال ہے۔ ہاکی، کرکٹ اور فٹبال کی طرح پہلوانی بھی ایک کھیل ہے۔ لوگوں کو پہلوانی کی اصل اہمیت سمجھنی چاہیے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ پہلوانی میں کپڑے خراب ہو جائیں گے، جسم پر مٹی لگ جائے گی یا محنت زیادہ کرنی پڑے گی۔ لیکن انہیں یہ نہیں معلوم کہ پہلوانی کتنی محنت، طاقت اور نظم و ضبط کا تقاضا کرتی ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنانا چاہیے اور انہیں اچھی تربیت دینی چاہیے۔ ہماری نوجوان نسل کو پہلوانی کی اہمیت سمجھنے اور اس کھیل کی طرف آنے کی ضرورت ہے۔مہر اکرم پہلوان نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز صاحبہ نے کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں، اور بعض سطحوں پر پہلوانی کے لیے بھی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔لیکن مجھے خود دنگل منعقد کروانے اور بچوں کو تربیت دینے کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔ میں بچوں سے وعدے کرتا ہوں کہ انہیں اکھاڑے میں لاؤں گا، پہلوانی سکھاؤں گا اور ان کی تربیت کا بندوبست کروں گا۔مہر اکرم نے بچوں کو پیغام دیا کہ پہلوانی کریں، ورزش کریں، اچھی خوراک کھائیں، سگریٹ نوشی اور نشے سے دور رہیں اور اپنے والدین کا احترام کریں۔مہر اکرم کالاپہلوان نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرکاری سطح پر دنگل منعقد ہوں تو حکومت کی طرف سے خاطرخواہ تعاون نہیں ملتا۔ میں نے قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور سمیت مختلف علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت دنگل کروائے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے یہ کام کرنے کی توفیق دی۔ میرے کچھ دوست بھی میری معاونت کرتے ہیں۔ بعض لوگ بچوں کے لیے بادام اور دیگر اچھی خوراک فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی جسمانی طاقت بہتر بنا سکیں۔میری کوشش ہوتی ہے کہ بچوں کو اچھی خوراک ملے، اکھاڑے آباد ہوں اور پہلوانی کی روایت زندہ رہے۔ مجھے اس کام سے کوئی ذاتی لالچ نہیں، بلکہ میری خواہش ہے کہ ہمارے بچے آگے بڑھیں اور پاکستان میں پہلوانی کو فروغ مئں اپنا بھرپور حچہ ڈالیں۔مہر اکرم المعروف کالا پہلوان نے کہا کہ پہلواندیکھیے، میرے والد صاحب نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ انہوں نے میری ہر ممکن مدد کی اور مجھے پہلوانی میں آگے بڑھنے کا موقع دیا۔لیکن آج کے دور میں ہر چیز بہت مہنگی ہو گئی ہے۔ گوشت، دودھ اور اچھی خوراک حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مشکل ہو چکا ہے۔ غریب خاندانوں کے بچے پہلوانی کا شوق تو رکھتے ہیں، لیکن ان کے لیے اچھی خوراک اور تربیت کے اخراجات برداشت کرنا آسان نہیں۔بہت سے بچے مالی مشکلات کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ پاتے۔ میری کوشش ہے کہ بچوں کو اکھاڑوں میں لاؤں، انہیں تربیت دوں اور ان کے لیے خوراک کا انتظام کروں۔کالا پہلوان نے اس موقع پر مریم نواز صاحبہ کو انکی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہو کہا کہ مریم نواز سمیت جن لوگوں نے کھیلوں کے لیے تعاون کیا ہے، میں ان کا شکر گزار ہوں۔ سیٹھ کھوکھر صاحب بھی میری معاونت کرتے ہیں۔ وہ اچھے انسان ہیں اور میرے کام میں مدد دیتے ہیں۔مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی جو لوگ پہلوانی کی سرپرستی کر سکتے ہیں، وہ آگے آئیں گے اور بچوں کی مدد کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- منفرد موٹر سائیکل نے پانی پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا
- سپین کی الیکسیا پوٹیاس نے تیسری بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا
- سابق ہاکی اولمپین سمیع اللہ خان کی عمرہ ادائیگی، روضہ رسول ۖپر حاضری دی
- تنقید کا نشانہ بننے کی ابعادت ہو گئی ہے:شاداب خان
- انگلینڈ’ ہیری کین نے بیلن ڈی اور 2026 کا اعزاز جیت لیا
- APSشہداء میموریل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 2027کا انعقاد
- سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا انجری کا شکار’ لاہیرو اودارا سکواڈ میں شامل
- ریئلٹی شو کی مقبول جوڑی اسرا عائشہ اور زیب خان نے نکاح کر لیا
- جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کے دوبارہ قریب آنے کی خبریں زیر گردش
- ہارون شاہد کی بھاری حق مہر کا مطالبہ کرنیوالے والدین پر کڑی تنقید
- طاقتور اور مسکیولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی: بپاشا باسو
- والد کیخلاف پریشان کن الزامات پرمیگھن مارکل آبدیدہ ہوگئیں
- معروف امریکی اداکار والٹر کینیگ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- مسجدالحرام میں موسلا دھار بارش روح پرور منظر نے دل جیت لیے
- کراچی’ٹریفک حادثات، 3افراد جاں بحق، 3 زخمی، مشتعل افراد نے ٹریلر جلا دیا
- سائبر ڈاکوں نے پاکستانیوں کو سوا 8 ارب کا چونا لگا دیا ارکان پارلیمنٹ بھی نہ بچ سکے
- برائلر گوشت کی قیمت میںمزید15روپے کلو کمی
- آزاد کشمیر کی عوامی حکومت کا پہلا بڑا کارنامہ’ بلدیاتی اداروں کی پنشن کی منظوری
- آئی ایم ایف کی شرط پر ایف بی آر کا سٹیل سیکٹر کی نگرانی سخت کرنیکا فیصلہ
- حکومت کا غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی روک تھام کیلئے قوانین سخت کرنیکا فیصلہ
