ملتان ( رپورٹنگ ٹیم) مشاعرے میں سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے یوئے کہا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ وہ شعراء کی اس کہکشاں کی صلاحیتوں کا احاطہ کرسکوں انہوں نے یہی لوگ میری دھرتی کے فیض احمدفیض اور حبیب جالب ہیں ان کا کلام علاقے کے عوام کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے اور وہ اسمبلی بیٹھے نمائندوں سے زیادہ اورمؤثر ترجمانی کرتے ہیں ۔انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ اگر سرائیکی شعراء کے کلام کا مجموعہ شائع ہوجائے تو آپ سب لوگ جیل میں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ بطور سینیٹر رکن قومی و صوبائی اسمبلی حلف اٹھاتے ہیں مگر اس کی پاسداری نہیں کرتے۔ انہوں نے کامیاب مشاعرہ منعقد کرانے پر جناب امتنان شاہد اور خبریں کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ دیگر مہمانان خصوصی میں معروف سیاسی و سماجی رہنما سید غلام یزدانی گیلانی،سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبد الوحید ارائیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر محمد جاوید انصاری ،رکن صوبائی اسمبلی ملک عدنان ڈوگر، محمد ندیم قریشی، محمود جاوید بھٹی ایڈوائزر ٹو محتسب اعلیٰ پنجاب ،ڈاکٹر محمد شفیق عابد مجید اللہ نواز وینس مظہر عباس کات سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا فراز نون بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزنامہ خبریں نے شاندار مشاعرہ منعقد کر کے سرائیکی ادب کی شمع روشن کی ہے اور شعراء کرام نے آپنے کلام کے ذریعے علاقے کی محرومیوں اور ناانصافیوں کو اجاگر کیا ہے۔
رفیق رجوانہ
بریکنگ نیوز
- منفرد موٹر سائیکل نے پانی پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا
- سپین کی الیکسیا پوٹیاس نے تیسری بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا
- سابق ہاکی اولمپین سمیع اللہ خان کی عمرہ ادائیگی، روضہ رسول ۖپر حاضری دی
- تنقید کا نشانہ بننے کی ابعادت ہو گئی ہے:شاداب خان
- انگلینڈ’ ہیری کین نے بیلن ڈی اور 2026 کا اعزاز جیت لیا
- APSشہداء میموریل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 2027کا انعقاد
- سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا انجری کا شکار’ لاہیرو اودارا سکواڈ میں شامل
- ریئلٹی شو کی مقبول جوڑی اسرا عائشہ اور زیب خان نے نکاح کر لیا
- جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کے دوبارہ قریب آنے کی خبریں زیر گردش
- ہارون شاہد کی بھاری حق مہر کا مطالبہ کرنیوالے والدین پر کڑی تنقید
- طاقتور اور مسکیولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی: بپاشا باسو
- والد کیخلاف پریشان کن الزامات پرمیگھن مارکل آبدیدہ ہوگئیں
- معروف امریکی اداکار والٹر کینیگ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- مسجدالحرام میں موسلا دھار بارش روح پرور منظر نے دل جیت لیے
- کراچی’ٹریفک حادثات، 3افراد جاں بحق، 3 زخمی، مشتعل افراد نے ٹریلر جلا دیا
- سائبر ڈاکوں نے پاکستانیوں کو سوا 8 ارب کا چونا لگا دیا ارکان پارلیمنٹ بھی نہ بچ سکے
- برائلر گوشت کی قیمت میںمزید15روپے کلو کمی
- آزاد کشمیر کی عوامی حکومت کا پہلا بڑا کارنامہ’ بلدیاتی اداروں کی پنشن کی منظوری
- آئی ایم ایف کی شرط پر ایف بی آر کا سٹیل سیکٹر کی نگرانی سخت کرنیکا فیصلہ
- حکومت کا غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی روک تھام کیلئے قوانین سخت کرنیکا فیصلہ
