سرینگر (این این آئی) حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے 27 اکتوبر 1947 سے اب تک بھارتی فوج ڈوگرہ اور دیگر فرقہ پرست قوتیں 4 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکے ہیں۔ ان میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کوجموں شہید کیا گیا جو پاکستان ہجرت کر رہے تھے۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی رپورٹ کے مطابق 45 لاکھ سے زائد کشمیریوںکو پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور دنیا کے دیگر حصوں میں ہجرت پر مجبورکیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے داخلے اور قبضے کو 79 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران بھارتی قابض فورسز نے لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا ہے، جن میں 1947-48ء کے دوران صرف جموں خطے میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد کشمیری مسلمان بھی شامل ہیں۔ 1947ء رپورٹ کے مطابق جموں کے قتلِ عام کے دوران، ستمبر اور نومبر 1947ء کے درمیان جموں کے خطے میں مسلم آبادی کو بڑے پیمانے پر ہدف بنا کر قتل کیا گیا اور انہیں بے گھر کر دیا گیا۔ تاریخی ریکارڈ اور اس وقت کے صحافیوں کے بیانات ان واقعات کے چند اہم پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہیں، یہ تشدد انتہا پسند ہندو اور سکھ بلوائیوں کی جانب سے کیا گیا، جنہیں مہاراجہ ہری سنگھ کے زیرِ کمان ڈوگرہ فوج کی بھرپور مدد اور شہ حاصل تھی۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور ہندو مہاسبھا کے کارکنوں سمیت مختلف مسلح گروہوں نے پورے جموں خطے میں ان حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کا سب سے زیادہ اثر جموں ضلع، راجوری، پونچھ، ریاسی اور کٹھوعہ پر پڑا۔ رپورٹس میں اس خطے میں سرگرم پٹیالہ اسٹیٹ سکھ بریگیڈز کے ملوث ہونے کا بھی ذکر ہے۔
بریکنگ نیوز
- منفرد موٹر سائیکل نے پانی پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا
- سپین کی الیکسیا پوٹیاس نے تیسری بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا
- سابق ہاکی اولمپین سمیع اللہ خان کی عمرہ ادائیگی، روضہ رسول ۖپر حاضری دی
- تنقید کا نشانہ بننے کی ابعادت ہو گئی ہے:شاداب خان
- انگلینڈ’ ہیری کین نے بیلن ڈی اور 2026 کا اعزاز جیت لیا
- APSشہداء میموریل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 2027کا انعقاد
- سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا انجری کا شکار’ لاہیرو اودارا سکواڈ میں شامل
- ریئلٹی شو کی مقبول جوڑی اسرا عائشہ اور زیب خان نے نکاح کر لیا
- جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کے دوبارہ قریب آنے کی خبریں زیر گردش
- ہارون شاہد کی بھاری حق مہر کا مطالبہ کرنیوالے والدین پر کڑی تنقید
- طاقتور اور مسکیولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی: بپاشا باسو
- والد کیخلاف پریشان کن الزامات پرمیگھن مارکل آبدیدہ ہوگئیں
- معروف امریکی اداکار والٹر کینیگ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- مسجدالحرام میں موسلا دھار بارش روح پرور منظر نے دل جیت لیے
- کراچی’ٹریفک حادثات، 3افراد جاں بحق، 3 زخمی، مشتعل افراد نے ٹریلر جلا دیا
- سائبر ڈاکوں نے پاکستانیوں کو سوا 8 ارب کا چونا لگا دیا ارکان پارلیمنٹ بھی نہ بچ سکے
- برائلر گوشت کی قیمت میںمزید15روپے کلو کمی
- آزاد کشمیر کی عوامی حکومت کا پہلا بڑا کارنامہ’ بلدیاتی اداروں کی پنشن کی منظوری
- آئی ایم ایف کی شرط پر ایف بی آر کا سٹیل سیکٹر کی نگرانی سخت کرنیکا فیصلہ
- حکومت کا غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی روک تھام کیلئے قوانین سخت کرنیکا فیصلہ
