ملتان (رپورٹنگ ٹیم) چیف ایگزیکٹو شمع بناسپتی شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام سرائیکی مشاعرہ سرائیکی وسیب کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ سرائیکی زبان نہایت میٹھی اور خوبصورت زبان ہے، یہ مشاعرہ وسیب کی آواز کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کامیاب سرائیکی مشاعرے کے انعقاد پر روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر امتنان شاہد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس ملتان اظہر ممتاز ٹیپو نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام سرائیکی مشاعرے نے جنوبی پنجاب کے عوام کے دل جیت لیے، اس سے سرائیکی وسیب کی آواز مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں امتنان شاہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وسیب کے لوگوں کا درد رکھتے ہیں۔ مرحوم ضیا شاہد نے بھی ہمیشہ سرائیکی وسیب کی آواز بن کر ترجمانی کی۔ سنجرانی فوڈز کے چیف ایگزیکٹو طارق سنجرانی نے کہا ہے کہ سرائیکی مشاعرہ میں شعراء کا خوبصورت کلام سن کر دلی راحت ملی۔ انہوں نے کامیاب مشاعرہ منعقد کرنے پر خبریں میڈیا گروپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادبی پروگرام سرائیکی زبان، ثقافت اور روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی ادب کے فروغ کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے۔ سن کراپ گروپ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شفیق پتافی نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام سرائیکی مشاعرہ وسیب کی ثقافت اور ادبی روایات کی بہترین نمائندگی ہے۔ ایسے پروگراموں سے سرائیکی زبان و ثقافت کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر امتنان شاہد کی سرائیکی وسیب سے محبت قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کامیاب سرائیکی مشاعرہ منعقد کرنے پر خبریں میڈیا گروپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سرائیکی ادب اور ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ کینزو گروپ کے چیف ایگزیکٹو چوہدری آصف مجید نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام سرائیکی مشاعرہ کا انعقاد قابلِ تحسین اقدام ہے، جس نے وسیب کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے کامیاب مشاعرہ منعقد کرنے پر روزنامہ خبریں کی میڈیا ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی ایک خوبصورت اور میٹھی زبان ہے، جو وسیب کی ثقافت، تہذیب اور روایات کی عکاسی کرتی ہے۔ ایسے ادبی پروگراموں سے سرائیکی زبان و ادب کے فروغ اور علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔ خبریں کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مشاعرے میں گزشتہ چھ سال کے دوران وفات پانے والی 112 ادبی، ثقافتی شخصیات کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔دعائے مغفرت ڈاکٹرسیدذوہیب عزیز بخاری سجادہ نشین دربارعالیہ رکن آبادشریف اڈا لاڑنے کی۔خبریں کے چیف ایڈیٹر جناب ضیاشاہد، احمدخان طارق، اقبال سوکڑی، وارث علی وارث، عبدالطیف بھٹی، رشیدحسرت حسوانہ، محمدرفیع ہاشمی، پروفیسرشمیم عارف قریشی، پروفیسر شوکت مغل،سیداصغرگیلانی، سیدمقصود بخاری، جام ایم ڈی گانگا، ارشاد تونسوی، رشیدقیصرانی، ڈاکٹراسلم انصاری، ظریف احسن، امان اللہ ارشد، اے بی عاصم،آصفہ منیر، اسلم رسول پوری، عبداللہ نظامی، سید عارض بخاری، صوفی نجیب اللہ نازش، نوازش علی بھپلا، رزاش لیاقت پوری سمیت دانشور، شاعر ادیب اور دیگر شخصیات ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں۔ملتان ( رپورٹنگ ٹیم) مشاعرے کے شرکا اور شعرا کرام نے روزنامہ خبریں کو سرائیکی ادب اور ثقافت کو فروغ دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ”متفقہ” طور پر درج ذیل قراردادیں منظور کیں انہوں نے کہا کہ خبریں کے زیر اہتمام سرائیکی مشاعرہ بلا تعطل ہر سال منعقد ہونا چاہیے۔ ایک اور قرارداد کے ذریعے انہوں نے مطالبہ کیا کہ روزنامہ خبریں کا ادبی ایڈیشن ”وسیب سنگ ”دوبارہ شروع کیا جائے اور اس کا باقاعدگی سے اجرا کیا جائے تاکہ علاقے کے شاعروں اور ادیبوں کو اپنی تخلیقات کو اجاگر کرنے میں مدد مل سکے
میاں احسن رشید
بریکنگ نیوز
- منفرد موٹر سائیکل نے پانی پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا
- سپین کی الیکسیا پوٹیاس نے تیسری بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا
- سابق ہاکی اولمپین سمیع اللہ خان کی عمرہ ادائیگی، روضہ رسول ۖپر حاضری دی
- تنقید کا نشانہ بننے کی ابعادت ہو گئی ہے:شاداب خان
- انگلینڈ’ ہیری کین نے بیلن ڈی اور 2026 کا اعزاز جیت لیا
- APSشہداء میموریل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 2027کا انعقاد
- سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا انجری کا شکار’ لاہیرو اودارا سکواڈ میں شامل
- ریئلٹی شو کی مقبول جوڑی اسرا عائشہ اور زیب خان نے نکاح کر لیا
- جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کے دوبارہ قریب آنے کی خبریں زیر گردش
- ہارون شاہد کی بھاری حق مہر کا مطالبہ کرنیوالے والدین پر کڑی تنقید
- طاقتور اور مسکیولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی: بپاشا باسو
- والد کیخلاف پریشان کن الزامات پرمیگھن مارکل آبدیدہ ہوگئیں
- معروف امریکی اداکار والٹر کینیگ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- مسجدالحرام میں موسلا دھار بارش روح پرور منظر نے دل جیت لیے
- کراچی’ٹریفک حادثات، 3افراد جاں بحق، 3 زخمی، مشتعل افراد نے ٹریلر جلا دیا
- سائبر ڈاکوں نے پاکستانیوں کو سوا 8 ارب کا چونا لگا دیا ارکان پارلیمنٹ بھی نہ بچ سکے
- برائلر گوشت کی قیمت میںمزید15روپے کلو کمی
- آزاد کشمیر کی عوامی حکومت کا پہلا بڑا کارنامہ’ بلدیاتی اداروں کی پنشن کی منظوری
- آئی ایم ایف کی شرط پر ایف بی آر کا سٹیل سیکٹر کی نگرانی سخت کرنیکا فیصلہ
- حکومت کا غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی روک تھام کیلئے قوانین سخت کرنیکا فیصلہ
