ملتان (رپورٹنگ ٹیم) ایس ایم گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین چودھری ذوالفقار علی انجم نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام سرائیکی مشاعرہ خطے کی ثقافت، زبان اور ادبی روایات کے فروغ کے لیے بہترین اقدام ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر امتنان شاہد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ادبی محفل نے سرائیکی وسیب کی بھرپور ترجمانی کی اور مقامی زبان و ثقافت سے محبت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام خطے کے شعرا کی حوصلہ افزائی اور سرائیکی ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو شمع بناسپتی شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام سرائیکی مشاعرہ سرائیکی وسیب کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ سرائیکی زبان نہایت میٹھی اور خوبصورت زبان ہے، یہ مشاعرہ وسیب کی آواز کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کامیاب سرائیکی مشاعرے کے انعقاد پر روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر امتنان شاہد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد سرائیکی صوبہ بھی ضرور بنے گا۔اور وہ دن دور نہیں ہے’ روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام سرائیکی مشاعرے نے جنوبی پنجاب کے عوام کے دل جیت لیے، اس سے سرائیکی وسیب کی آواز مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں امتنان شاہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وسیب کے لوگوں کا درد رکھتے ہیں۔ مرحوم ضیا شاہد نے بھی ہمیشہ سرائیکی وسیب کی آواز بن کر ترجمانی کی۔
چودھری ذوالفقار انجم

