لاہور (پ ر) وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) کے ہمراہ دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی اہم سائٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر کو دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دونوں منصوبوں پر تعینات واپڈا کی ٹیموں، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں کی بروقت اور مقررہ معیار کے مطابق تکمیل کیلئے تمام کوششیں عمل میں لائی جائیں۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے میں وفاقی وزیر آبی وسائل نے برسین کے مقام پر تعمیر کئے گئے پل کا افتتاح بھی کیا۔ یہ ساخت کے اعتبار سے آر سی سی آرچ برج ہے، اس کی لمبائی 225 میٹر ہے اور یہ متبادل شاہراہ قراقرم (آر کے کے ایچ ۔ ون) کا حصہ ہے۔ آر کے کے ایچ ۔ ون 20.4 کلومیٹر طویل ہے اور اسے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تحت سی پیک کے معیار کے مطابق تعمیر کیا جارہا ہے۔ توقع ہے کہ آر کے کے ایچ ون، فروری2027 ء میں ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی۔ پراجیکٹ مکمل ہونے پر دیامر بھاشا ڈیم میں مجموعی طور پر81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا اور4 ہزار 500 میگاواٹ ماحول دوست اور کم لاگت سستی پن بجلی پیدا ہوگی۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ رن آف دی ریور منصوبہ ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے پر مجموعی طور پر 4 ہزار 320 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ داسو پراجیکٹ دو مراحل میں مکمل ہوگا اور ہر مرحلے کی پیداواری صلاحیت 2 ہزار 160 میگاواٹ ہے۔
بریکنگ نیوز
- نئی آٹو پالیسی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 85 ارب کے سیلز ٹیکس ریلیف کی امید
- پنجاب حکومت کا پنشنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ
- پیپلزپارٹی اور اقلیتوں کے مابین قدرتی اتحاد ہے:حسن مرتضیٰ
- مریم نشاط کالونی کینٹ میں ن لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ ممبر شپ اسناد تقسیم کر رہے ہیں۔
- روس ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط
- خیبرپختونخوا؛ پبی میں کھمبوں سے 11 ہزار وولٹ لائن تار چوری، علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا
- برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا
- حکومت کا 90روز میں 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہمی کا منصوبہ
- گوجرانوالا پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک
- سکھرمیں ایل پی جی ٹینکر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- سردار ظہور اقبال ‘سید قمر رضا کے ہمراہ احسان الحق باجوہ سے ملاقات کرتے ہوئے۔
- سیلاب سے تحفظ کے منصوبوں پر آئندہ 10 سال میں 18ارب ڈالر خرچ کرنیکا منصوبہ
- ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مثر اقدامات کیے جائیں، فیصل کریم
- سموگ سے غریب طبقہ زیادہ متاثر ، امیر افراد حفاظتی اقدامات کر سکتے ہیں: مصدق ملک
- تعمیراتی شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت اصلاحات لا رہی ہے:احد چیمہ
- سونا پرانے ریٹ پر برقرار فی تولہ قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 647 روپے پر ٹھر گئی
- پیرس: پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر خصوصی تقریب۔
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- اینیمیشن تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے:مراد علی شاہ
- افغان طالبان رجیم کی انسانیت دشمنی قرینے کی پیوندکاری پر پابندی لگا دی
