تلہ گنگ ( نمائندہ خبریں)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تلہ گنگ/چکوال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ
سٹی تلہ کنگ سب انسپکٹر شرف عبیداللہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر تیمور سلطان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محمد جنید نعمان سکنہ تلہ گنگ جو کہ مقدمہ نمبر 492/25 میں اشتہاری تھا کو جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ جبکہ دوسری کاروائی میں عاصم جاوید سکنہ تلہ گنگ کے قبضہ سے اسلحہ نا جائز پسٹل 30بور معہ 03 روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے کاروائی کرنے والے افسران کو شاباش دی گئی۔
