راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،10 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے کر 25 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ رتہ امرال، نیو ٹان، صادق آباد، چکلالہ، صدر بیرونی، جاتلی اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
