اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آج وگہل کی تاریخ کا ایک یادگار اور تاریخ ساز دن ہے!78 سالہ انتظار ختم، وگہل کیباقی
الگ شناخت بحال آج کا دن صرف ایک انتظامی کامیابی نہیں بلکہ وگہل کے عوام کی اجتماعی جدوجہد، اتحاد، عزم اور اپنے حقوق کے لیے مسلسل آواز بلند کرنے کی کامیابی ہے۔ الحمدللہ، آج وگہل کو علیحدہ یونین کونسل کی شناخت دلانے کی جدوجہد ایک تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔گزشتہ 78 سالوں سے وگہل کو کبھی کسی دوسرے موضع کے ساتھ منسلک کیا جاتا رہا اور کبھی کوئی موضع وگہل کے ساتھ نتھی کیا جاتا رہا ، لیکن آج اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وگہل کی الگ شناخت اور تاریخی حیثیت کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ یہ کامیابی آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال اور ہمارے اجتماعی عزم کی علامت ہے۔اس تاریخی جدوجہد میں جناب *سفارش صاحب اور نمبردار رفعت جاوید صاحب* کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ تحسین رہا، جنہوں نے فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے اس معاملے کی قیادت کی اور اپنے عزم و حوصلے سے جدوجہد کو آگے بڑھایا۔ ہم دل کی گہرائیوں سے ان دونوں شخصیات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
وگہل کو علیحدہ یونین کونسل کی شناخت تاریخی کامیابی

