راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)تھانہ سول لائن کے مشہور حنا جاوید قتل کیس میں مزید خوفناک تفصیلات سامنے آئی ہیں جن میں مقتولہ حنا جاوید کی لاش کی مزید دل دہلا دینے والی تصاویر سامنے آگئیں. ان تصاویر میں حنا جاوید کی باتھ روم شاور سے لٹکی لاش کی دوسری تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ تصویر میں حنا جاوید کا منہ ڈھانپنے کے ساتھ ہاتھ دوپٹے سے پیچھے کی جانب بندھے ہیں۔ جبکہ گردن سفید تار سے بندھی ہوئی ہے اور سفید تار کو واش روم میں لگے شاور کے ساتھ باندھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حنا جاوید کے قتل کو مبینہ خودکشی قرار دینے کے لئے ملزمان کی جانب سے یہ عمل کیا گیا۔ جبکہ حنا جاوید کے بائیں گھٹنے کے نیچے فرش پر خون نظر آرہا ہے۔ ان تصاویر میں حنا جاوید کے زخمی چہرے کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ جس میں مقتولہ کے ہونٹ زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تصویر سے واضح ہے کہ حنا جاوید کی گردن کو بائیں سے دائیں جانب پوری طاقت سے موڑا گیا۔ اور ملزمان سے مزاحمت کے دوران کشمکش میں حنا جاوید کے بائیں سے دائیں جانب ہونٹ کٹے ہیں۔ ان تصاویر میں حنا جاوید کی زخمی دائیں کہنی کی تصویر بھی سامنے آگئی۔ جس میں حنا جاوید کی کہنی میں 5 مختلف مقامات پر سوراخ نظر آرہے ہیں۔ جس کے لئے پہلے ہی لواحقین کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اسکریو ڈرائیور سے یہ سوراخ کئے ہیں۔
