اسلام آباد(پ ر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی (FGEHA)، اور اسمارٹ سٹی ہاسنگ لاہور کے مابین ڈائریکٹر جنرل FGEHA، کیپٹن(ر) ظفر اقبال کی موجودگی میں لاہور میں رہائشی منصوبے کے آغازکے لیے مفاہمتی
یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلایز ہاسنگ اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹر جوائنٹ ونچر فیض عمر ،جبکہ سمارٹ سٹی ہاسنگ لاہور کی جانب سے سردار عادل عمر نے ایم -او- یو پر سائن کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن تنویر حیدر کھوکھر ،چیف انجینیئر، ڈائریکٹر IT ،ڈائریکٹر فائنانس ، اور ایف جی ای ایچ اے کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔مجوزہ رہائشی منصوبہ ملتان روڈ لاہور میں واقع تقریبا 750 کنال اراضی پر مشتمل ہے۔ منصوبے کو اینڈ پروڈکٹ/ٹرن کی ماڈل کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔ اسمارٹ سٹی ہاسنگ لاہور کا منصوبہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) سے منظور شدہ ہے اور ملتان روڈ، لاہور پر بحریہ انکلیو کے قریب واقع ہے۔ منصوبے کا محلِ وقوع اور متعلقہ منظوری ا سے لاہور میں رہائشی سہولیات کی ترقی کے حوالے سے اہم بناتے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ اسمارٹ سٹی ہاسنگ لاہور کی جانب سے اس رہائشی منصوبے کے حوالے سے ابتدائی پروپوزل پیش کیا گیا تھا، اور اب یہ ادارہ ایف جی ای ایچ اے کا بزنس پارٹنر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف جی ای ایچ اے ایکٹ کے تحت اتھارٹی کو ملک بھر میں رہائشی منصوبوں کے لیے زمین حاصل کرنے اور منصوبے شروع کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مفاہمتی یادداشت (MoU) کا بنیادی مقصد ایسا باہمی تعاون قائم کرنا ہے جو دونوں فریقین کے لیے مفید اور یکساں طور پر سودمند (Win-Win Situation) ثابت ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ لاہور میں مقیم وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی سہولیات کے حصول میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا اور ان کی رہائشی ضروریات پوری کرنے کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے، کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا کہ اگر مستقبل میں اس منصوبے کے لیے مزید موزوں اراضی دستیاب ہوئی تو منصوبے کو وسعت دینے کے امکانات بھی موجود ہوں گے، جس سے رہائشی منصوبے کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جا سکے گا اور زیادہ سے زیادہ اہل وفاقی سرکاری ملازمین کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے مواقع میسر آ سکیں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے، کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اپنے ا لاٹیز کو بہتر رہائشی سہولیات کی فراہمی اور رہائشی منصوبوں کی ترقی کے لیے مثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر برائے ہاسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ اور سیکریٹری ہاسنگ و تعمیرات کیپٹن (ر) محمد محمود کی معاونت، رہنمائی اور وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی اور تعاون سے اتھارٹی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے اور رہائشی شعبے میں نئی پیش رفت کے مواقع پیدا کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ وفاقی وزیرِ ہاسنگ اور سیکریٹری ہاسنگ کی جانب سے رہائشی منصوبوں کی ترقی، ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری اور عوامی ضروریات کو ترجیح دینے کے وژن سے ایف جی ای ایچ اے کو اپنی ذمہ داریاں مزید مثر انداز میں ادا کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اتھارٹی اعلی قیادت کی رہنمائی میں شفافیت، مثر منصوبہ بندی اور نجی شعبے کے ساتھ اشتراکِ عمل کے ذریعے رہائشی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ منصوبہ جات کے تحت نجی شعبے کی مہارت اور دستیاب وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے رہائشی ترقی کے عمل کو مثر بنایا جا سکتا ہے، جس سے وفاقی سرکاری ملازمین اور دیگر اہل اراکین کے لیے رہائشی سہولیات کی فراہمی کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔یہ مفاہمتی یادداشت ایف جی ای ایچ اے کے مشترکہ منصوبہ جات کے تحت رہائشی منصوبوں کی ترقی اور نجی شعبے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
بریکنگ نیوز
- میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے علاقے بی بلاک سیٹلائٹ فائون میں غیر قانونی تعمیرات کا منظر۔
- کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پْرعزم ہیں، سینیٹر نیلوفر بختیار
- اسلام آباد: صدر استحکام پاکستان پارٹی ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس ،حاجی نواز رضا، افضل بٹ، عامر محبوب ، سردار فارم ہائوس میں سینئر صحافیوں ،اینکرپرسنز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- مضبوط ‘ خوشحال پاکستان کے3 نکاتی ایجنڈے پر سب کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی:طارق فضل
- مسلہ کشمیر پر صحافت کا کردار ستائش حل کیلئے ملکر اقام عالم جھنجھوڑنا ہو گا سردار تنویر الیاس
- ڈائریکٹر جنرل سی سی آر اے میجر جنرل ظفر اللہ خان ہلا ل امتیاز اور وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر قمر الزمان کی موجودگی میں دونوں اداروں کے نمائندگان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر رہے ہیں ۔
- فرانس’ سفارتخانہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب’ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
- راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری
- وفاقی سرکاری ملازمین، لاہور کے رہائشیوں کیلئے اہم خوشخبری
- ایس پی صدر انعم شیر کا تھانہ مندرہ اور تھانہ گوجرخان کا سرپرائز وزٹ
- لاہور ہائیکورٹ:سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست’ ریکارڈ سمیت 3 نومبر کو طلب
- ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کرتے ہوئے ۔
- پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر 2026 میں 435ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، بیرسٹر دانیال چوہدری
- خانپور میں مقیم افغان باشندوں کے انخلا کی حتمی ڈیڈ لائن قریب
- رحیم آباد میڈین اور سروس روڈ کی گرین بیلٹس میں پودے لگانیکا کام مکمل
- تھانہ سول لائن کے مشہور حنا جاوید قتل کیس میں مزید خوفناک تفصیلات سامنے آئی
- ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سورٹھ مبشر کا شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ
- سیکریٹری اور کنٹرولر کی پوسٹوں پر مستقل تعیناتیوں کی منظوری
- قومی ادار صحت اور آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک کے زیر اہتمام اجلاس
