اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایک بار پھرکہا ہے کہ ایک مستحکم،مضبوط اور خوشحال پاکستان کے تین نکاتی ایجنڈے پر سب کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی، ہمارے دروازے بات چیت کیلئے کھلے ہیں،کے پی میں گورنر راج 6 ماہ بعد اٹھا لیاجائے گا ، امن قائم ہونے پر ایمرجنسی بھی اٹھا لیں گے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں کچھ ممالک دہشت گردوں کے معاون ہیں، ان میں بھارت اور افغانستان پیش پیش ہیں، ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ایک پالیسی اختیار کرنی ہوگی، آزادکشمیر کے لوگ ہمارے دل کے قریب ہیں، انہیں تین روپے یونٹ بجلی اور دو ہزار روپے من آٹا مل رہا ہے،یہ ہمارے دور میں ہی ملا جسے جاری رکھیں گے،کشمیر اور پاکستان میں فاصلے پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں مختلف ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے گھر والوں سے جاکر اس کا دکھ اور کرب پوچھیں،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت اور سول انتظامیہ کا تعاون ہر صورت لازم تھا۔
بریکنگ نیوز
- میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے علاقے بی بلاک سیٹلائٹ فائون میں غیر قانونی تعمیرات کا منظر۔
- کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پْرعزم ہیں، سینیٹر نیلوفر بختیار
- اسلام آباد: صدر استحکام پاکستان پارٹی ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس ،حاجی نواز رضا، افضل بٹ، عامر محبوب ، سردار فارم ہائوس میں سینئر صحافیوں ،اینکرپرسنز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- مضبوط ‘ خوشحال پاکستان کے3 نکاتی ایجنڈے پر سب کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی:طارق فضل
- مسلہ کشمیر پر صحافت کا کردار ستائش حل کیلئے ملکر اقام عالم جھنجھوڑنا ہو گا سردار تنویر الیاس
- ڈائریکٹر جنرل سی سی آر اے میجر جنرل ظفر اللہ خان ہلا ل امتیاز اور وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر قمر الزمان کی موجودگی میں دونوں اداروں کے نمائندگان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر رہے ہیں ۔
- فرانس’ سفارتخانہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب’ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
- راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری
- وفاقی سرکاری ملازمین، لاہور کے رہائشیوں کیلئے اہم خوشخبری
- ایس پی صدر انعم شیر کا تھانہ مندرہ اور تھانہ گوجرخان کا سرپرائز وزٹ
- لاہور ہائیکورٹ:سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست’ ریکارڈ سمیت 3 نومبر کو طلب
- ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کرتے ہوئے ۔
- پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر 2026 میں 435ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، بیرسٹر دانیال چوہدری
- خانپور میں مقیم افغان باشندوں کے انخلا کی حتمی ڈیڈ لائن قریب
- رحیم آباد میڈین اور سروس روڈ کی گرین بیلٹس میں پودے لگانیکا کام مکمل
- تھانہ سول لائن کے مشہور حنا جاوید قتل کیس میں مزید خوفناک تفصیلات سامنے آئی
- ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سورٹھ مبشر کا شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ
- سیکریٹری اور کنٹرولر کی پوسٹوں پر مستقل تعیناتیوں کی منظوری
- قومی ادار صحت اور آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک کے زیر اہتمام اجلاس
